30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{10}لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ سو سو بار پڑھئے : فضیلت : دنیا میں فاقہ نہ ہو، قَبْرمیں وحشت نہ ہو، حشر میں گھبراہٹ نہ ہو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ ([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1}بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ فضیلت : ہر کام بنے ، شیطان سے محفوظ رہے ۔ ([2])مندرجہ بالا دعا ’’الوظیفۃالکریمہ‘‘ میں ’’صبح‘‘ کے اعمال میں درج ہے مگر پڑھنے کی تعداد نہیں لکھی اَلبتّہ ’’مَدارِجُ النَّبُوَّۃ‘‘ جلد اوّل صفحہ236 پر وقت کی قید لگائے بغیر ایک روایت حضرت سیّدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے نقل کی گئی ہے کہ جو کوئی اوپر دی ہوئی دُعا دس بار پڑھے وہ گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسا کہ اُس دن تھا جب پیدا ہوا نیز دنیا کی ستر بلاؤں سے عافیت دی جاتی ہے جیسا کہ جنون (پاگل پن)، جذام، برص (یعنی کوڑھ) اور ریح وغیرہ ۔
{2}سُورَۃُ الْاِخْلَاص 11 بار پڑھئے ۔ فضیلت : اگر شیطان مع اپنے لشکر کوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے نہ کراسکے جب تک کہ یہ خود نہ کرے ۔ (الوظیفۃ الکریمہ ص۲۱)
{3} يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ41بار ۔
فضلیت : اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّاس کا دل زندہ رہے گا اور ایمان پر خاتمہ ہوگا ۔ (ایضاً)
{4} سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ وَبِحَمْدِهٖتین بار ۔
فضلیت : جنون (پاگل پن)، جذام وبرص (کوڑھ) اور نابینا ہونے سے بچے ۔ (ایضاً ص۲۲)
{5} تلاوت قرآن عظیم کم از کم ایک پارہ ۔ حتی الامکان طلوع شَمس سے پہلے ہواور اگر آفتاب نکل آئے تو کم از کم بیس منٹ تک ٹھہر جایئے اور ذکر و درود شریف میں مشغول رہئے یہاں تک کہ آفتاب بلند
ہوجائے کہ جن تین وقتوں میں نماز ناجائز ہے تلاوت خلاف اولیٰ ہے ۔
{6}دلائل الخیرات شریف ، ایک حزب ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع