30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فضیلت : پڑھنے والے کے دین، ایمان، جان ، مال، بچے سب محفوظ رہیں ۔ (اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ) ([1])
{7}بِسْمِ اللهِ جَلِیْلِ الشَّاْنِ عَظِيْمِ الْبُرْهَانِ شَدِيْدِ السُّلْطَانِ مَا شَآءَ اللهُ کَانَ، اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِیْمِ ([2])ایک ایک بار پڑھئے ، فضیلت : پڑھنے والا شیطان اور اس کے لشکروں سے محفوظ رہے ۔ ([3])
{8}اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِط([4])ایک ایک بار پڑھئے ۔ فضیلت : غم والم سے بچیں گے (اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ)اورادائے قرض کے لیے صبح وشام گیارہ گیارہ بار پڑھئے ۔ ([5])
{9}’’ سَيِّدُ الْاِسْتِغْفَارِ ‘‘ایک ایک بار یا تین تین بار پڑھئے ، فضیلت : پڑھنے والے کے گناہ معاف ہوں اوراس دن رات مرے تو شہید اور اپنے جس فعل سے نقصان کا اندیشہ ہوتاہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس سے محفوظ رکھتاہے ۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّي لَا اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ خَلَقْتَنِيْ وَاَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلٰی عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ وَأَبُوْۤءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوْۤءُ لَکَ بِذَنْبِۢیْ فَاغْفِرْ لِي فَاِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ ۔ ([6])
اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مولاناشاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰننے اس استغفار پر مزید ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے : ’’ وَاغْفِرْ لِكُلِّ مُؤْمِنٍ وَّ مُؤمِنَۃٍ ‘‘([7]) (لہٰذا آخر میں یہ الفاظ بھی پڑھ لیجئے )
[2] اللہ جلیل الشان، عظیم البرہان، شدید السلطان کے نام سے ابتدا ، جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ چاہتا ہے وُہی ہوتا ہے ، میں پناہ مانگتاہوں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی شیطان مردود سے ۔
[4] الٰہی عَزَّ وَجَلَّ!میں غم واَلَم ، عجزوسستی ، بزدلی وبُخل، قرضے کے غلبے اورلوگوں کے قہر سے تیری پناہ مانگتاہوں ۔
[6] الٰہی تو میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تونے مجھے پیدا کیا، میں تیرا بندہ ہوں اور بقدر طاقت تیرے عہد و پیمان پر قائم ہوں، میں اپنے کئے کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، تیری نعمت کا جو مجھ پر ہے اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں، مجھے بخش دے کہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخش سکتا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع