اسلامی بہنیں توجہ فرمائیں
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shajra Shareef | شجرہ قادریہ عطاریہ

book_icon
شجرہ قادریہ عطاریہ

عہد پر قائم رہیں  ۔ یاد رکھئے !عہد توڑنا حرام ہے اور سخت عیب اور نہایت براکام ہے ۔ ایفائے عہد لازم ہے اگرچہ کسی ادنیٰ سے ادنیٰ مخلوق سے کیا ہو ۔  یہ عہد تو آپ نے خالق عَزَّ    وَجَلَّسے کئے ہیں  ۔

٭اے اسلامی بھائی اوراسلامی بہن!موت کو یاد رکھئے ، اگر موت کو یاد رکھیں گے تواِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّہلاکت کے مقام سے چھٹکار ا ملے گا، دین و ایمان سلامت رہیں گے اور اِتباع سنت کی سعادت بھی نصیب ہوگی اورگناہوں سے تحفظ بھی حاصل ہوگا ۔  

٭ اے اسلامی بھائی اور اسلامی بہن!آج جاگ لیجئے تا کہ موت کے بعد سکھ چین، اطمینان و آرام کی نیند سونا ملے ۔ فرشتہ قبر میں آپ سے کہے :           ’’ نَمْ کَنَوْمَۃِ الْعَرُوْسِ ‘‘یعنی دلہن کی طرح سو جا ۔

جاگناہے جاگ لے افلاک کے سائے تلے

حشر تک سوتارہے گا خاک کے سائے تلے

٭ اے اسلامی بھائی اوراسلامی بہن !دنیا پر مت فریفتہ ہوں ۔ دنیا پر حد سے زیادہ شیدا ہونا ہی خداعَزَّ  وَجَلَّسے غافل ہونا ہے ۔    ؎

بے وفا دنیا پہ مت کر اعتبار

تو اچانک موت کا ہوگا شکار

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اسلامی بہنیں توجُّہ فرمائیں

اسلامی بہنو! اپنے مخصوص ایام سے متعلق معلومات آپ کے لئے لازمی ہے ، اس سلسلے میں ’’بہارِ شریعت‘‘ کا دوسرا حصہ ضرور پڑھ لیجئے یا کسی اسلامی بہن سے پڑھوا کر سن لیجئے نیز پردے سے متعلق دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ کتاب، پردے کے بارے میں سوال جواب کا مطالعہ کر لیجئے ۔ پردے کے متعلق ایک روایت ملاحظہ ہو چنانچہ حضرتِ سیدتناام سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں اور حضرت میمونہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ہم دونوں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خدمت بابرکت میں حاضر تھیں کہ (نابینا صحابی) حضرت عبد اللّٰہ بن ام مکتومرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہآئے ۔ سرکارِعالی وقارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ہم دونوں سے فرمایا :  پردہ کر لو میں نے عرض کی :  میرے آقا! صَلَّی اللہُ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن