30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
“کہناشروع کردیا اور کلمہ طیبہ ”لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللہِ“پڑھا۔انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیامگر یہ جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال فرماگئیں ، ان کا آخری کلام ”لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللہِ“تھا۔چنانچہ،
حضرت سَیِّدُنامعاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے کہ جس کا آخری کلام ”لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ “ہو وہ جنتی ہے ۔(سنن ابی داؤد، کتاب الجنائز، باب فی التلقین، الحدیث : 3116، ج3، ص255)
اپنی وفات کے وقت بھی یہ مدنی برقع میں ملبوس تھیں۔ ان کے چھوٹے بھائی کا بیان ہے کہ اسپتال میں انہیں جب کپڑے میں لپیٹا گیا تو ان کے ہاتھ پہلو کے ساتھ تھے مگرجب غسل دینے کے لئے اسلامی بہنوں نے کپڑا کھولا تو ان کے ہاتھ اس طرح ادب کے ساتھ بندھے ہوئے تھے جس طرح صلوۃ وسلام پڑھتے وقت باندھے جاتے ہیں۔ان کی خالہ زاد بہن اور ممانی کا بیان ہے کہ غسل کے بعد ہم نے دیکھا کہ مرحومہ امّ خلیل عطاریہ کے لبوں پر مسکراہٹ کھیل رہی تھی ، اور ان کا چہرہ ایسا نُورانی ہورہا تھا کہ سبھی اسلامی بہنیں رشک کر رہی تھیں۔
مرکزالاولیاء (لاہور) میں ان کے گھر پر جب اسلامی بہنیں ان کی میت کے گرد جمع ہوکرنعت خوانی کررہی تھیں تو کثیر اسلامی بہنوں نے جاگتی آنکھوں سے دیکھا کہ اُمِّ خلیل عطاریہ کے لب بھی یوں ہل رہے ہیں کہ گویا اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر نعت پڑھ رہی ہوں ۔ انہیں ٢٧ رمضان المبارک ١٤٣٠ھـ کو نشاط کالونی کے قبرستان میں ان کے والدِ مرحوم کے قریب دفن کردیا گیا ۔اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اتنا کثیر ایصال ثواب کیا جس کا شمار نہیں ۔ اُمِّ خلیل عطّاریہ کی تدفین کے چند روز بعد ان کی بھانجی نے خواب میں دیکھا کہ مرحومہ سفید لباس میں ملبوس پھولوں کے درمیان بہت خوش وخرم بیٹھی ہیں ۔ بھانجی کے دریافت کرنے پر بتایا کہ یہ میرا گھر ہے اور میں یہاں بہت سکون سے ہوں ۔
گنہ گاروں کو ہاتف سے نوید خوش مآلی ہے
مبارک ہو شفاعت کے لئے احمد ساوالی ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیِّدُنااَبُو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا شوقِ عبادت
جب آفتابِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی جلوہ نمائیوں سے حضرت سیِّدُناابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے دل کی تاریکیاں جگمگ ہونے لگیں۔ تو دل کی دنیا میں ایک مدنی انقلاب برپا ہو گیا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنی جھولی میں عبادت، ریاضت، راہِ خدا میں سفر، تلاوتِ قرآنِ مجید اور سجدوں کی کثرت کے ساتھ ساتھ علم و تقویٰ کا بے شمار خزانہ جمع کرنے کا پختہ عزم فرما لیا۔ پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اس کے حصول کے لئے شب و روز ایک کر دیا۔ چنانچہ،
شوقِ عبادت میں ترکِ تجارت :
حضرت سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہایک مصروف تاجر (Business man) تھے ۔ جب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے دل میں عبادت و ریاضت کا شوق پیدا ہوا تو ان دونوں چیزوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے لئے کچھ مشکل ہو گیا ۔ چنانچہ، بغیر کسی تردد کے تجارت کو خیر آباد کہہ کر اپنا سارا کاروبار (Business ) ترک کر دیا۔ اور اس کا سبب یہ مدنی سوچ بنی کہ مجھے علمِ دین سیکھنا ہے ۔ پس اس جذبے نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو کاروبار ترک کرنے پر آمادہ کیا اور بغیر کسی تردّد کے آپ نے کاروبار چھوڑ دیا اور عبادت وریاضت اور علم دین سیکھنے میں مصروفِ عمل ہو گئے ۔ چنانچہ،
ایک بار حضرت سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا کہ ”جب شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافع رنج و مَلال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکی بعثت ہوئی اس وقت میں تجارت کیاکرتا تھا۔میں نے کوشش کی کہ میری تجارت بھی باقی رہے اور میں عبادت بھی کرتارہوں لیکن ایسانہ ہوسکا اور بالآخرمیں تجارت کوچھوڑ کر عبادت میں مشغول ہوگیا۔اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں ابودَرْدَاء کی جان ہے !اگر مسجد کے دروازہ پر میری دکان ہو اور اس سے روزانہ چالیس دینار کما کر راہِ خدا میں صدقہ کروں اور میری نمازوں میں بھی خلل واقع نہ ہو تو پھر بھی میں تجارت کرنا پسند نہیں کروں گا۔ “ کسی نے عرض کی : ”اے ابودَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ!آپ تجارت کو اس قدر ناپسند کیوں جانتے ہیں ؟“ فرمایا : ”حساب کی شدّت کے خوف کی وجہ سے ۔“(تاریخ مدينة دمشق لابن عساکر، الرقم 5464 عويمر بن زيد ، ج47، ص108)
یہ سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے اعلیٰ درجہ کے تقویٰ کی علامت تھی اور یہ ان کی ہی مدنی سوچ تھی کہ انہوں نے اس طرح تجارت کے معاملات کو خیر آباد کہا اور اسے چھوڑ کر عبادت میں مصروف ہو گئے ۔
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!ایک طرف اَللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکے یہ مقدس صحابی ہیں کہ عبادت اور علم دین حاصل کرنے کے شوق نے تجارت ہی چھڑوا دی اور ایک ہم ہیں کہ غم مال و روزگار ہم سے فرض نمازیں بھی چھڑوا دیتا ہے ۔ مال و دنیا کی ہوس اس قدر غالب ہوتی ہے کہ 30 دن میں 3دن بھی مدنی قافلوں میں سفر نہیں کر پاتے ۔ دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع جو کہ علم دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اس میں بھی حاضری کا وقت نہیں نکلتا۔ اے کاش! سیدنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے صدقے ہمیں مال و دنیا سے بے رغبتی نصیب ہو جائے ۔
سیِّدُنااَبُو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی دنیا اور مالِ دنیا سے بے رغبتی
پیکرِعظمت و شرافت، محبوبِ رَبُّ العزت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ہدایت نشان ہے کہ آخرت کے مقابلہ میں دنیاکی مثال ایسے ہے جیسے تم میں سے کوئی دریا میں اپنی انگلی ڈبو کر دیکھے کہ اس کے ساتھ کتنا پانی آیا ہے ۔ (صحیح مسلم، كتاب الجنَّة وصفَة نَعيمها وأهْلها، باب فنَاء الدّنيا .... الخ، الحدیث : 2858، ص1529 ملخصاً )
اسی طرح حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ بندہ میرا مال میرا مال کہتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع