30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
سِیرَتِ سیِّدُنا اَبُو دَرْدَاءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ[1]
درود شریف کی فضیلت
حضرت سیِّدُناابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رحمت عالم، نور مجسم، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ تقرب نشان ہے : ”جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھا کرو، یہ یومِ مشہود ہے ، اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں، جو بندہ مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے اس کادرود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ دُرُود پڑھنے سے فارغ ہو جائے ۔“سیِّدُناابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے
عرض کی : ”وَبَعْدَ الْمَوْتِ؟“یعنی کیا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکے اس دنیاوی زندگی سے پردہ فرمانے کے بعد بھی؟ارشاد فرمایا : ”وَبَعْدَ الْمَوْتِ“ہاں میرے اس دنیا سے جانے کے بعد بھی۔ کیونکہ ”إِنَّ اللہَ حَرَّمَ عَلَى الْاَرْضِ اَنْ تَاْكُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبِیَاءِ “اَللہ عَزَّ وَجَلَّنے زمین پر حرام کیا ہے کہ وہ انبیائے کرام کے جسموں کو کھائے بلکہ ”فَنَبِیُّ اللہِ حَیٌّ یُّرْزَقُ“اَللہ عَزَّ وَجَلَّکے نبی زندہ ہیں اور رزق دیئے جاتے ہیں۔(سنن ابن ماجہ، کتاب الجنائز، باب ذکر وفاتہ و دفنہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، الحدیث : 1636، ج 2، ص 290)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سِیرَتِ سیِّدُنا اَبُو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُ
مدینہ منورہ پر جب شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافع رنج و مَلال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکے جلووں کی برسات چھما چھم برسی اور نیکی کی دعوت کا پیغام عام ہونے لگا تو اس کی آواز سیِّدُنا عبداللہ بن رواحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بھی سنی اور آخرکار وہ اسلام کی حقانیت کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ۔
حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن رواحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جب مسلمان ہوئے اور انہوں نے جانا کہ اسلام خیر خواہی کا درس دیتا ہے ۔ اور حقیقی ایمان والا بندہ وہی ہے جو اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے ۔ تو آپ سوچنے لگے کہ وہ خود تو جہنم کی آگ کا ایندھن بننے سے بچ گئے ہیں مگر ان کے بھائی عُوَیمر ابھی تک کفر کی تاریکیوں میں بھٹک رہے ہیں۔ چنانچہ،
انہوں نے اپنے بھائی عُوَیۡمر پر انفرادی کوشش شروع کر دی، آپ کا نیکی کی دعوت پیش کرنے کا انداز بڑا حکیمانہ اور پیارا تھا۔ آخر کار حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن رواحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی انفرادی کوشش، حکمت بھرے انداز اور مسلسل نیکی کی دعوت کی برکت سے ان کے بھائی عُوَیۡمر نے اسلام قبول کر لیا۔
اَللہ عَزَّ وَجَلّ كے سوا کوئی معبود نہیں :
حضرت عُوَیۡمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اسلام لا نے کا سبب کچھ یوں پیدا ہوا کہ آپ اپنے بھائی حضرت سیِّدُناعبداللہ بن رواحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے مسلسل نیکی کی دعوت پیش کرنے سے متاثر ضرور تھے مگر ابھی تک آپ نے اسلام قبول نہ کیا تھا۔ آپ نے اپنے گھر میں ایک بت رکھا ہوا تھا جس پر عام طور پر کپڑا ڈال دیتے ۔ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن رواحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو یہ بات معلوم تھی۔چنانچہ، ایک دن آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس وقت سیِّدُناعُوَیۡمر کے گھر تشریف لائے جب وہ گھر میں موجود نہ تھے ۔ آپ کے پوچھنے پر ان کی زوجہ سے معلوم ہوا کہ وہ گھر پر موجود نہیں۔تو آپ اس کمرے میں چلے گئے جہاں حضرت عُوَیۡمر نے بت رکھا ہوا تھا۔ آپ کے پاس اس وقت ایک کلہاڑا تھا جس سے آپ نے اس بت کو توڑنا شروع کر دیا اور اس کے ساتھ ساتھ آپ ایسے اشعار پڑھتے جاتے جن میں شیطان کی برائیوں کا تذكره تھا اور ساتھ ہی یہ فرماتے جاتے کہ اَللہ عَزَّ وَجَلّ كے سوا کوئی معبود نہیں۔
حضرت عُوَیۡمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زوجہ نے جب توڑ پھوڑ کی آوازیں سنیں تو بھاگتے ہوئے آئیں اور جب حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن رواحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو بت توڑتے دیکھا تو کہنے لگیں : ”اے ابن رواحہ!یہ آپ نے کیا کیا؟ آپ نے تو مجھے ہلاک و برباد کر دیا ہے ۔“ مگر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کوئی پرواہ نہ کی اور اسے روتے ہوئے چھوڑ کر وہاں سے چل دیئے ۔
حضرت عُوَیۡمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ گھر واپس آئے اور بیوی کو روتے ہوئے دیکھ کر رونے کا سبب پوچھا۔جب اس نے بتایا کہ آپ کے جانے کے بعد عبداللہ بن رواحہ تشریف لائے تھے اور یہ دیکھیں انہوں نے کیا کیاہے ؟ تو یہ دیکھ کر آپ غضبناک ہو گئے ۔ لیکن تھوڑی دیر بعد دل میں خیال پیدا ہوا کہ اگر بت کے پاس کوئی بھلائی ہوتی تو یقیناً اپنی حفاظت خود کر لیتا۔ پس اس خیال کا آنا تھا کہ دل کی حالت ہی بدل گئی اور فوراً بارگاہِ نبوت عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ (المستدرک ، ذكر مناقب أبي الدَرْدَاء عويمر بن زيد الأنصاري رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ، باب ذکر اسلام ابی الدرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ، الحدیث : 5500، ج 4، ص404 مفھومًا)
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!حضرت سیِّدُناعبداللہ بن رواحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کانیکی کی دعوت پیش کرنے کا کیا ہی پیارا انداز تھا۔ اس سے ہمیں یہ مدنی پھول ملتا ہے کہ جب کوئی اسلامی بھائی خود مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مدنی رنگ میں رنگ جائے تو اسے کوشش کرنی چاہئے کہ اس کے دوست احباب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع