30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تین، چار اور پانچ باتیں ہیں جو ان پر عمل کرے گا اَللہ عَزَّ وَجَلَّکے ہاں اس کے درجات بلند ہوں گے : حلال وطیّب کماؤ اور حلال وطیّب ہی کھاؤاور اپنے گھرمیں بھی حلال وطیّب ہی داخل کرو اوراَللہ عَزَّ وَجَلَّسے سوال کرو کہ وہ تمہیں روزانہ کا رزق روزانہ عطا فرمائے اور جب صبح کرو تو اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو گویا تم ان سے مل گئے ہو، اپنی عزت و آبرو اَللہ عَزَّ وَجَلَّکے سپرد کردواور جوشخص تمہیں گالی دے ، برابھلاکہے یا تم سے جھگڑا کرے اس کا معاملہ اَللہ عَزَّ وَجَلَّپر چھوڑ دو اور جب تم سے کوئی بُرائی سرزد ہو جائے تواَللہ عَزَّ وَجَلَّسے استغفار کرو۔“(حلیۃ الاولیاء، الرقم 35ابوالدرداء، الحدیث : 704، ج 1، ص275)
(7) ۔۔۔انسان کے کامل ہونے کی تین نشانیاں ہیں : (١) مصیبت کے وقت شکوہ نہ کرنا(٢) اپنی تکلیف سب کونہ بتانااور(٣) اپنے منہ میاں مٹھونہ بننا۔(الزھد للامام احمد بن حنبل، زہد ابی الدَرْدَاء ، الحدیث : 773 ، ص166)
(8) ۔۔۔تیرا دوست تجھ پر عتاب کرے یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ تجھ سے دور رہے ۔تیرے دوست سے بڑھ کرکون تیراخیرخواہ ہوگا؟ اپنے دوست کا سوال پوراکر اور اس کے معاملے میں نرمی اختیارکر اور اس کے بارے میں کسی حاسد کی بات پہ یقین نہ کر۔ ورنہ تو بھی اسی کی مثل اپنے دوست سے حسد کرنے لگ جائے گا، پھرجب کل تیری موت آئے گی تو وہ تجھ سے منہ پھیر لے گا اور تم اس شخص کی موت کے بعد کیوں روتے ہو جس سے زندگی میں ملنا بھی گوارانہیں کرتے تھے ؟(حلیۃ الاولیاء، الرقم35ابو دَرْدَاء ، الحدیث : 705 ، ج1، ص276)
(9) ۔۔۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک بار ارشادفرمایا : ”بندے کو اس بات سے خوفزدہ رہنا چاہئے کہ کہیں مسلمانوں کے دلوں میں اس کی نفرت نہ ڈال دی جائے اور اسے معلوم تک نہ ہو۔“ پھردریافت فرمایا : ”جانتے ہو ایسا کیونکر ہوتاہے ؟“عرض کی گئی : ”نہیں معلوم۔“ تو ارشاد فرمایا : ”بندہ تنہائی میں اَللہ عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے اَللہ عَزَّ وَجَلَّمسلمانوں کے دلوں میں اس کی نفرت ڈال دیتا ہے اور اسے معلوم نہیں ہوتا۔“(الزہد لابی داؤد، باب من خبر الی الدَرْدَاء ، الحدیث : 220 ، ج1، ص236، مختصراً )
(10) ۔۔۔جن لوگوں کی زبانیں اَللہ عَزَّ وَجَلَّکے ذکر میں مشغول رہتی ہیں، ان میں سے ہرشخص مسکراتاہواجنت میں داخل ہوگا۔(الزہد للامام احمد بن حنبل، باب زہد ابی الدَرْدَاء ، الحدیث٧٢٦، ص١٦١)
سیِّدُنا اَبُو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُ کی نیکی کی دعوت سے محبت
ایمان کی حلاوت :
حضرت سیِّدُناابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ایک بار مدینہ شریف حاضر ہوئے تو لوگوں کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا : ”اے اہل مدینہ! مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ میں تم میں ایمان کی حلاوت نہیں پا رہا۔ میری جان کی قسم! اگر جنگلی جانور بھی ایمان کا ذائقہ چکھ لے تو اس پر بھی حلاوتِ ایمان کے اثرات نظر آنے لگیں۔“
(الزہد لابن مبارک، باب فضل ذکر اللہ عزوجل، الحدیث : 1547 ، ج 1، ص541)
گنہگارسے نہیں ، گناہ سے نفرت :
ایک بار حضرت سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جسے لوگ اس کے گناہوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے برا بھلا کہہ رہے تھے ، تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ان لوگوں سے ارشاد فرمایا : ” ذرا یہ بتاؤ! اگر تم اس شخص کو کسی کنوئیں میں گرا ہوا پاتے تو کیا اسے نکالنے کی کوشش نہ کرتے ؟ “لوگوں نے عرض کی”جی ہاں!ضرور کرتے ۔“ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا : ” اپنے بھائی کو گالیاں نہ دو بلکہ اس بات پراَللہ عَزَّ وَجَلَّکاشکر ادا کرو کہ اس نے تمہیں اس گناہ سے عافیت بخشی ہے ۔“ انہوں نے عرض کی : ” کیا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اسے برا نہیں سمجھتے ؟“ ارشاد فرمایا : ”میں اسکے عمل کو برا سمجھتا ہوں، اگر یہ اسے چھوڑ دے گا تومیرا بھائی ہے ۔“
(شعب الإیمان للبیہقی، باب فی تحریم أعراض الناس، الحدیث : 6691، ج5، ص290)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو نیکی کی دعوت سے بہت پیار تھا، آپ ہر مناسب موقع سے ضرور فائدہ اٹھاتے ۔ چنانچہ، آپ کے اس واقعے سے کتنا پیارا سبق ملتا ہے کہ گناہگار سے نہیں گناہ سے نفرت کرنا چاہئے ، کیونکہ اگر گناہگار سے نفرت کریں گے تو وہ کبھی بھی آپ کی نیکی کی دعوت قبول نہیں کرے گا۔ بلکہ آپ کو دیکھ کر راستہ تبدیل کر لے گا۔ تو پھر نیکی کی دعوت کیسے عام ہو گی؟ تو پیارے اسلامی بھائیو! گناہگاروں سے نفرت کے بجائے انہیں اپنا بنانے کی کوشش کیجئے تا کہ وہ بھی مدنی ماحول کی برکت سے محروم نہ رہیں۔ چنانچہ،
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 32 صَفحات پر مشتمل رسالے ، ”قاتل، امامت کے مصلّے پر“ صَفْحَہ 4 تا 6 پر ہے : میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عموماً قراٰن و سنّت کی تعلیم سے بے بہرہ لوگ ہی نفس و شیطان کے بہکاوے میں آکر قتل وغارت گری، دہشت گردی، توڑپھوڑ، چوری، ڈکیتی، زناکاری، منشیات فروشی اور جوا وغیرہ جیسے گھناؤنے جرائم میں مبتلا ہو کر بالآخر جیل کی چار دیواری میں مقید ہو جاتے ہیں۔ اَلۡحَمۡدُ لِلہِ عَزَّ وَجَلَّ قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے جیل خانوں میں بھی دعوتِ اسلامی کی مجلس ”فیضانِ قرآن“ کے ذَریعے مَدَنی کام کی ترکیب ہے ۔
جیل خانہ جات میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ چند سال قبل ایک قیدی جیل سے رِہائی پانے کے بعد شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہکی خدمت میں حاضر ہوا اور کچھ یوں عرض کی کہ آزاد دنیا کی طرح ہماری جیلوں کا بھی ماحول کچھ ایسا ہے کہ قیدی سدھرنے اور توبہ کرنے کے بجائے گناہوں کی دلدل میں مزید دھنستا چلا جاتا ہے لہٰذا جیل کے اندر نیکی کی دعوت عام کرنے کی بہت ضرورت ہے ۔ اس کے یہ جذبات سن کر اُمَّت کے عظیم خیر خواہ امیرِ اہلسنّت دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہ نے آزاد اسلامی بھائیوں کی طرح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع