دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Sayyiduna Abu Darda رضی اللہ تعالٰی عنہ | سیرتِ ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ

book_icon
سیرتِ ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اَللہ عَزَّ   وَجَلَّ نے حضور کے صحابہ کو دنیاوی ناجائز رغبت اور ہلاکت یعنی کفرو طغیان سے محفوظ رکھا۔ وہ حضرات بادشاہ و امیر ہو کر بھی دنیا میں پھنسے نہیں۔ حضرت  سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس اپنی خلافت کے زمانہ میں ایک ہی کرتہ تھا۔ جسے دھو دھو کر پہنتے تھے ۔ حضرت  سیِّدُنا ابوبکر کے کفن کے لیے گھر میں کپڑا نہ تھا۔ پہنے ہوئے کپڑے دھو کر انہیں میں آپ کو کفن کردیا گیا، حضرت  سیِّدُنا علی نے اپنے زمانہ خلافت میں فرمایا کہ میں اپنی تلوار فروخت کرنا چاہتا ہوں۔ کہ آج گھر کا خرچ چلا سکوں۔ وہ حضرات امیری میں فقیری کرگئے ۔ “(مراٰۃ المناجیح، کتاب الرقاق، الفصل الاول، ج7، ص9)

 

میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے امیر المؤمنین صدیق اکبر، فاروق اعظم اور مولا مشکل کشارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی سیرت مبارکہ کہ دورِ خلافت میں بھی دنیا سے بے رغبتی کا کیا عالم تھا۔

مرا دل پاک ہو سرکار دنیا کی محبت سے

                               مجھے ہو جائے نفرت کاش! آقا مال و دولت سے (وسائلِ بخشش، ص 133)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                             صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَللہ عَزَّ   وَجَلَّکی اُن پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔

قومِ عاد کے ترکہ کی قیمت :

حضرت  سیِّدُناابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جب اہل دمشق کو مال و دولت جمع کرتے ہوئے دیکھا ، اور دیکھا کہ وہ اپنے رہنے کے لئے پختہ مکانات بنانے میں مشغول ہو کر آخر ت کو بھلاتے جا رہے ہیں تو انہیں نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : ”اے اہل دمشق! کیا تم حیا نہیں کرتے ؟اتنا مال جمع کرتے ہو جو کھا نہ سکو گے ۔ایسے مکان تعمیر کرتے ہو جن میں رہ نہ پاؤ گے اور ایسی امیدیں باندھتے ہو جو پوری نہ ہوسکیں گی۔تم سے پہلے بھی ایسے لوگ گزرے ہیں جنہوں نے مال جمع کیا، لمبی امیدیں باندھیں اور مضبوط عمارتیں تعمیر کیں لیکن ان کے جمع شدہ اموال تباہ و برباد ہوگئے ، ان کی امیدیں خاک میں مل گئیں اور ان کے محلات ان کی قبروں میں تبدیل ہو گئے ، یہ قومِ عاد تھی، جس نے ”عَدَن“ سے لے کر ”عمان“ تک مال جمع کیااورکثیر اولاد پائی، پس توکوئی ہے جو مجھ سے قومِ عاد کاترکہ دودِرہم کے عوض خریدلے ؟“(شعب الایمان للبیہقی، باب فی الزہد وقصرالامل، فصل فی ذم بناء مالایحتاج الیہ من الدور، الحدیث : 10740، ج7، ص398، بتغیرٍ)

ویران عمارتوں سے عبرت :

حضرت  سیِّدُنامَکْحُوْل رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے مروی ہے کہ حضرت  سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہویران و برباد عمارتوں کے پاس جا کر کہتے : ”اے برباد ہونے والی عمارتو! تمہارے پہلے رہائشی برباد ہوکرکہاں چلے گئے ؟“(الزہد لوکیع، باب الخرب ، الحدیث : 509، الجزء الثانی، ص823)

میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!یہ ہمارے بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْنکا طریقہ تھا۔ اَللہ عَزَّ   وَجَلَّہمیں بھی دنیا سے بے رغبتی عطا فرما دے ۔ اور اے کاش! ہمارے دل سے دنیا کی محبت نکل جائے اور ہم عبادت و ریاضت میں لگ جائیں۔ اور اے کاش! اَللہ عَزَّ   وَجَلَّہمیں کسی کا محتاج نہ کرے اور ہمیں اخلاص کی دولت مل جائے ۔

اصلی گھر :

حضرت  سیِّدُنامحمد بن کعبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ رات کے وقت حضرت  سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس چند لوگ بطورِ مہمان آئے تو آپ رَضِیَ اللہُ  تَعَالٰی عَنْہ نے ان کی گرما گرم کھانے سے تواضع فرمائی مگر رات گزارنے کے لئے کوئی لحاف نہ بھیجا تو ان میں سے ایک بولا : حضرت  سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے کھانا تو بھیج دیا ہے مگر لحا ف نہیں بھیجے ، میں جا کر عرض کرتا ہوں۔ تو ایک دوسرے مہمان نے ایسا کرنے سے روکا مگر وہ نہ رکا۔ پس جب وہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو کیا دیکھتا ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس ایسے بستر  ہیں جنہیں بستر بھی نہیں کہا جا سکتاتھا۔ تو وہ شخص حضرت  سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے یہ کہتے ہوئے واپس چل دیا کہ میرے خیال میں رات گزارنے کے لئے آپ کے پاس ایسے ہی بستر ہیں جو ہمارے پاس ہیں۔ تو حضرت  سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا : ہمارا ایک اصلی گھرہے جس کے لئے ہم سامان جمع کر رہے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے ، لہذا ہم نے اپنے بستر اور لحاف وغیرہ وہاں بھیج دیئے ہیں، اگر ہمارے پاس ایسی کوئی شے ہوتی تو ضرور آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر کر دیتے ۔ نیز ہمارے پیچھے ایک گھاٹی ہے جس سے ہلکے بوجھ والے لوگ بھاری بھرکم سامان رکھنے والوں کی بہ نسبت آسانی سے گزر جائیں گے ۔  (صفۃ الصفوۃ ، الرقم76ابو الدَرْدَاء عویمر بن زید ، ج1، ص324، مختصرًا)

اور ایک روایت میں حضرت سَیِّدَتُنااُمِّ دَرْدَاء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ میں نے ایک بار حضرت  سیِّدُناابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے عرض کی : ”کیابات ہے آپ اپنے مہمانوں کی اس طرح ضیافت نہیں کرتے جس طرح دوسرے لوگ کرتے ہیں ؟“تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا : ”میں نے سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ”تمہارے سامنے ایک دشوارگزار گھاٹی ہے جسے بھاری بوجھ والے عبور نہیں کر سکیں گے ۔“لہٰذااس گھاٹی کوعبورکرنے کے لئے مجھے ہلکے بوجھ والارہناپسند ہے ۔“(المستدرک، کتاب الأہوال، باب موت ابن وہب بسمع کتاب الأہوال ، الحدیث : 8753، ج5، ص792)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دستُور ہے کہ جتنا مال زِیادہ اُتنا ہی وَبال بھی زِیادہ۔ سفر کا بھی اُصول ہے کہ بس یا  رَیل گاڑی وغیرہ میں جس کے پاس زِیادہ سامان ہوتا ہے وہ اُتنا ہی پریشان ہوتا ہے ۔نیزجو لوگ بَیرونی ممالک کا سفر کرتے ہیں اُن کو تجرِبہ ہوگا کہ زِیادہ سامان والے کسٹم وغیرہ میں کس قدر پریشا ن ہوتے ہیں! اِسی طرح جس کے پاس دنیا کے مال کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن