محاصرۂ طائف
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

ثُمَّ اَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا وَ عَذَّبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاؕ-وَ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ (۲۶) ثُمَّ یَتُوْبُ اللّٰهُ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ (۲۷)   (سورۂ توبہ،  ع۴)

البتہ تحقیق اللّٰہ نے تم کو مدد دی بہت میدانوں میں اور حنین کے دن جب تم اپنی کثرت پر اترائے۔ پس وہ کثرت تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین با وجود فراخی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر ہٹے پھر اللّٰہ  نے اپنے رسول پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نا زل فرمائی اور وہ فوجیں اتاریں جو تم نے نہ دیکھیں اور کافروں کو عذاب کیا اور یہی سزاہے کافروں کی پھر خدا اس کے بعد توبہ قبول کرے گا جس کی چا ہے اور اللّٰہ  بخشنے والا مہربان ہے۔ ([1] )

جنگ اَوطاس

            شکست خوردہ فوج ٹوٹ پھوٹ کر کچھ تو اَوطاس میں اور کچھ طائف میں جمع ہوئی۔ آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کچھ فوج بسر کر دگی حضرت ابوعامر اَشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اَوطاس بھیجی جو دِیارِ ہَوازِن میں ایک وادی کا نام ہے۔ دُرَید بن صِمَّہ یہاں مارا گیا۔ قبیلہ جُشَم کے ایک شخص نے حضرت ابو عامر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی ران میں تیرمارا حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اس جشمی کو قتل کر ڈالا اور حضرت ابو عامر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو اطلاع دی۔حضرت ابو عامر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کچھ دیر کے بعد وَاصِل بحق ہوئے۔مگر شہادت سے پہلے انہوں نے حضرت ابو موسیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے کہا کہ سلام کے بعد میرا یہ پیغام رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں پہنچا دینا کہ آپ میرے حق میں دعا ئے مغفرت فرمائیں ۔

            حضرت ابو عامر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بعد حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عَلم ہاتھ میں لیا اور خوب جنگ کی دشمن کو شکست ہو ئی۔اسیر انِ جنگ میں آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا عی بہن شَیما ء سعدیہ بھی تھیں ۔ جب گر فتار ہو کر آئیں تو آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کہنے لگیں کہ میں آپ کی بہن ہوں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ اس کی علامت کیا ہے؟  اس پر انہوں نے اپنی پیٹھ کھول کر دکھائی کہ ایک دفعہ بچپن میں میں آپ کو گود میں لئے بیٹھی تھی آپ نے دانت سے کاٹا تھا یہ اس کا نشان ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وہ نشان پہچا ن لیا اور اپنی چادرمبارک بچھا کر ان کو اس پر بٹھا یا اور مر حبا کہا۔ پھر فرمایا: ’’ جی چاہے تو میرے ہاں عزت سے رہو اور اپنی قوم میں جا نا چاہوتو وہاں پہنچا دیا جائے۔ ‘‘  انہوں نے اپنی قوم میں رہنا پسند کیا اور ایمان لائیں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کو غلام وکنیز اور ایک اونٹ دے کر بڑے احترام سے ان کی قوم میں پہنچا دیا۔

             جب حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اوطاس سے واپس آئے تو آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو حضرت ابو عامر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا پیغام پہنچادیا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یوں دعا فرمائی:

             اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِعُبَیْدٍ اَبِیْ عَامِرٍ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ فَوْقَ کَثِیْرٍ مِّنْ خَلْقِکَ وَمِنَ النَّاسِ۔اے خدا یا!  ابو عامر عبید کو بخش دے اے خدا!  اسے قیامت کے دن اپنی مخلوق اور اپنے لوگوں میں سے بہتوں کے اوپر رکھنا۔

            یہ دیکھ کر حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے واسطے دعا کی التجاء کی۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یوں دعا فرمائی: ’’  اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ اللّٰہِ ابْنِ قَیْسٍ ذَنْبَہٗ وَ اَ دْخِلْہُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ مُدْخَلًا کَرِیْمًا۔ ‘‘ اے خدا !   عبد اللّٰہ بن قیس کا گناہ بخش دے اور اسے قیامت کے دن عزت کے مقام میں داخل کر۔ ([2] )

محاصرۂ طائف

            آنحضرت  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے غَنائم و اَسیر ان ([3] ) جنگ کی نسبت حکم دیا کہ سب کو جمع کر کے جِعْرانہ ([4] ) میں بھیج دیا جائے۔ بذات اقدس طائف ([5] ) کی طرف روانہ ہوئے۔ روانگی کے وقت طفیل بن عَمرودُوسی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو بت ذُو الْکَفَّیْنکے منہدم کر نے کے لئے بھیجا اور حکم دیا کہ اپنی قوم سے مدد لے کر ہم سے طائف میں آملو، حضرت طفیل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنی قوم کے رئیس تھے انہوں نے بت کو جلا دیا اور قبیلہ دُوس کے چار سو آدمی اور دبابہ و منجنیق لے کر طائف میں حاضر خد مت اقدس ہوئے۔

            ثَقِیف اَوطاس سے بھاگ کر طائف میں چلے آئے تھے۔ یہاں ایک قلعہ تھااس کی مرمت کر کے ایک سال کا سامان رسد ([6])  لے کر اس میں پناہ گزین تھے۔ لشکر اسلام اس قلعہ کے قریب اتر ا اسلام میں یہ پہلا موقع تھا کہ قلعہ شکن آلا ت استعمال میں لائے گئے۔مسلمانوں نے منجنیق ([7] ) نصب کیا تو اہل قلعہ نے تیروں کا مینہ برسانا شروع کیا بار ہ غازی شہید ہو گئے۔دبابہ ([8] ) استعمال کیا گیا تو ثقیف نے لوہے کی گرم سلاخیں بر سائیں جن سے دبابہ جل گیا اور نقصانِ جان بھی ہوا،  پھر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف سے منادی کردی گئی کہ کفار کا جو غلام قلعہ سے ہمارے پاس آئے گاوہ آزاد کر دیا جائے گا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ تیس غلام قلعہ سے اتر کر حاضر خدمت ہوئے،  وہ سب آزاد کر دیئے گئے اور ایک ایک کرکے مسلمانوں کے حوالہ کر دیئے گئے



[1]     ترجمۂکنز الایمان:بیشک اللّٰہ نے بہت جگہ تمہاری مدد کی اور حنین کے دن جب تم اپنی کثرت پر اترا گئے تھے تو وہ تمہارے کچھ کام نہ ا ٓئی اور زمین اتنی وسیع ہوکر تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ دے کر پھرگئے پھر اللّٰہ نے اپنی تسکین اتا ری اپنے رسول پر اور مسلمانوں پر اور وہ لشکر اتارے جو تم نے نہ دیکھے اور کافروں کو عذاب دیااور منکروں کی یہی سزا ہے پھر اس کے بعد اللّٰہ جسے چاہے گا توبہ دے گااور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے۔  (پ۱۰،التوبۃ:۲۵۔۲۷)علمیہ

[2]     المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،غزوۃ اوطاس،ج۳،ص۵۳۲۔۵۳۶ملتقطاً۔ علمیہ

[3]     مال غنیمت اور جنگی قیدی۔

[4]     جعرانہ یا جغرانہ مکہ و طائف کے درمیان مکہ سے ایک برید (۱۲ میل) ہے۔۱۲منہ

[5]     طائف ایک بڑا شہر ہے جو مکہ سے دو یا تین منزل مشرق کی طرف واقع ہے۔۱۲منہ

[6]     راشن۔

[7]     منجنیق ایک قسم کا بڑا گوپھیا تھا جس میں بڑے بڑے پتھر رکھ کر دیوار قلعہ پر پھینکا کرتے تھے تاکہ دیوار ٹوٹ جائے۔۱۲منہ

[8]    $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن