دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ڈھال سے پانی گرارہے تھے۔ جب فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے دیکھا کہ پانی سے خون زیادہ نکل رہا ہے تو چٹائی کا ایک ٹکڑ اجلا کر لگا دیا جس سے خون ([1] )  بند ہو گیا۔ پھر حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اِشْتَدَّ غَضَبُ اللّٰہِ عَلٰی قَوْمٍ دَ مُّوْا وَجْہَ رَسُوْلِہٖ ([2] ) پھر تھوڑی دیر بعد فرمایا: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِیْ فَاِنَّھُمْ لَا یَعْلَمُوْن ([3] ) اس کے بعد آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے محمد  بن مسلمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو حضرت سعد بن ربیع رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا حال معلوم کرنے کے لئے بھیجا۔ حضرت محمد  بن مسلمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرت سعد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو مقتولین میں زخمی پایا۔  ( ان پر تیر ، تلوار اور نیزے کے ستر زخم تھے۔)  ان میں فقط رمق حیات باقی تھا۔ حضرت محمد  بن مسلمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ مجھے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حکم دیا ہے کہ میں دیکھوں کہ تم زندوں میں ہو یا مر دوں میں ۔ حضرت سعد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے دھیمی آواز سے جواب دیا: ’’ میں مردوں میں ہوں ،  رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں میرا سلام پہنچانا اور عرض کر ناکہ سعد بن ربیع آپ سے گز ارش کر تا ہے کہ اللّٰہ تعالٰی آپ کو ہماری طرف سے اچھی سے اچھی جزادے جو اس نے کسی نبی عَلَیْہِ السَّلَام کو ان کی امت کی طرف سے دی ہے اور اپنی قوم کو میرا سلام پہنچانا اور ان سے کہنا کہ اگر کوئی  (دشمن ) تمہارے پیغمبر عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تک  (بارا دۂ قتل )  پہنچ جائے اور تم میں سے ایک بھی زندہ ہو تو خدا عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں تمہا را کوئی عذرنہ ہو گا۔ ‘‘  حضرت سعد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ یہ کہہ کر واصل بحق ہوگئے۔ حضرت محمد  بن مسلمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں صورت حال عرض کر دی۔ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ سن کر فرمایا: ’’ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس پر رحم کرے اس نے حیات وموت میں خدا عَزَّوَجَلَّ اور رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خیر خواہی کی۔ ‘‘  ([4] )

            اس غزوہ میں مسلمانوں میں سے ستر یا کچھ کم وبیش شہید ہو ئے۔ اِبن نَجَّار نے ان سب کے نام دیئے ہیں ۔ جن میں سے چار مہاجرین میں سے اور باقی چھیا سٹھ انصار میں سے ہیں  ([5] )  اختتامِ جنگ پر آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شہدائے کرام کی لاشوں پر تشریف لے گئے۔ حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی لاش مبارک کو دیکھ کر فرمایا کہ ’’ ایسا دردنا ک منظر میری نظر سے کبھی نہیں گزرا۔ حضرت حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ساتوں آسمانوں میں شیر خدا اور شیر رسول لکھے گئے۔ ‘‘  پھر تمام لاشوں پر نظر ڈالتے ہو ئے فرمایا :  ([6] )  اَنَا شَھِیْدٌ عَلٰی ھٰٓـؤُلَآئِ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ۔میں قیامت کے دن ان کا شفیع ہوں ۔

            بعد ازاں ([7] )   حکم دیا کہ ان کو دفن کر دیا جائے۔ کپڑے کی قلت کا یہ عالم تھا کہ عموماً دودو تین تین ملا کر ایک ہی کپڑے میں ایک ہی قبر میں دفن کردیئے گئے۔ جس کو قرآن زیادہ یا دہوتا اس کو مقدم کیا جاتا اور ان شہداء پر اس وقت نماز جنازہ نہ پڑھی گئی بلکہ بے غسل اسی طرح خون میں لتھڑے ہوئے دفن کر دیئے گئے۔ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن۔ ([8] )  

            سید ا لشُہَداء امیر حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ایک چا در میں دفن کیا گیا مگر چادر کو تا ہ تھی اگر منہ ڈھا نپتے تو قدم ننگے  رہتے،  قدموں کو چھپاتے تو منہ ننگا رہتا۔ آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ منہ کو ڈھا نپ دو اور قدموں پر حَرمَل ([9]) ڈال دو چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ ([10]  )  

            حضرت مُصْعَب بن عمیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ جب شہید ہو ئے تو ان کے پاس صرف ایک کملی ([11] )   تھی اس سے سر ڈھانپتے تو پاؤں ننگے رہتے اور پاؤں چھپا تے تو سر ننگا رہتا۔ آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ارشاد سے سر کملی سے ڈھانپ دیا گیا اور پاؤں اِذ ْخَر ([12] )  گھاس ([13] ) سے چھپا دیئے گئے۔ ([14] )

            حضرت وَہْب بن قابُوس مُزَنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور ان کا بھتیجا حارث بن عُتْبَہ بن قابو س ([15] ) بکریاں چراتے مدینہ میں آئے۔ جب معلوم ہوا کہ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم غزوۂ اُحُد پر تشریف لے گئے تو اسلام لا کر حاضر خدمت اقدس ہو ئے۔ خالد و عِکرَمہ کے حملہ کے وقت حضرت وَہْب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بڑی بہادری سے لڑے۔ مشرکین کا ایک دستہ آگے بڑھا تو آپ نے تیروں سے ہٹا دیا، دو سر اآیا تو اسے تلوار سے بھگا دیا،  تیسر اآیا تو تلوار سے لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔ ان کا بھتیجا بھی اسی طرح لڑکر شہید ہوا۔ مشرکین نے حضرت وہب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا بری طرح سے مثلہ کر دیا تھا۔ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اگر چہ زخموں سے نڈھال تھے مگر دونوں لا شوں پر کھڑے رہے اور حضرت وہب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ’’  رَضِیَ



[1]     صحیح بخاری، غزوۂ احد۔

[2]     اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا غضب شدید ہوگیا اس قوم پر جس نے اس کے رسول کے چہرہ کوخون آلود کر دیا۔ علمیہ

[3]     اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری قوم کو بخش دے کیونکہ وہ نہیں جانتے۔ علمیہ

[4]     استیعاب ومواہب۔ (صحیح البخاری،کتاب الجہاد والسیر،باب المجن۔۔۔الخ،الحدیث:۲۹۰۳،ج۲، ص۲۸۳و المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،غزوۃ اُحد،ج۲،ص۴۴۴۔۴۴۶ملتقطاً والاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب،۹۳۶۔ سعد بن الربیع بن عمرو الانصاری،ج۲،ص۱۵۷وسبل الہدی والرشاد، غزوۃ احد،ج۴،ص۲۰۲۔علمیہ)

[5]     وفاء الوفاء للسمہودی، جزء ثانی، ص ۱۱۳۔

[6]     صحیح بخاری، غزوۂ احد۔

[7]     اس کے بعد۔

[8]     وفاء الوفاء للسمہودی،تسمیۃ شہداء اُحد،ج۲،الجزء الثالث،ص۹۳۳۔۹۳۵ملتقطاً وصحیح البخاری،کتاب المغازی، باب من قتل المسلمین یوم اُحد۔۔۔الخ،الحدیث:۴۰۷۹،ج۳،ص$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن