دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

بعد میں ایمان لا ئے،  شہید کر دیا۔ وحشی اپنا قصہ یوں بیان کر تے ہیں : ’’ حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے طُعَیْمَہ بن عَدی بن الخِیار کو بَدْر میں قتل کر دیا تھا اس لئے میرے آقا جبیر بن مطعم نے کہا: اگر تو ـحمزہ کو میرے چچا کے بدلے قتل کر دے تو آزاد ہو جائے گا۔ جب سال عینَین میں  (عینین احد کے مقابل ایک پہاڑ ہے اور دونوں کے درمیان ایک وادی ہے)  لوگ نکلے تو میں لوگوں کے ساتھ لڑائی کے لئے نکلا جب لڑائی کے لئے صف بستہ ہوئے تو سِباع  (بن عبد العُزّٰی)  نکلا اور کہا کیا کوئی مُبارِزہے؟  یہ سن کر حمزہ بن عبدالمُطَّلِب  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اس کی طرف نکلے اور یوں خطاب کیا: اے سِباع !  اے عورتوں کے ختنہ کرنے والی ام اَنمار ([1]) کے بیٹے!  کیا تو خدا اور رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ جنگ کر تا ہے! !  یہ کہہ کر حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اس پر حملہ کیا پس وہ کل گز شتہ کی طرح ہو گیا۔ ([2])  میں ایک پتھر کے نیچے حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی تا ک میں تھا جب حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ مجھ سے نزدیک ہوا میں نے اپنا حربہ ([3])  اس پر مارا وہ اس کی ناف وعانہ ([4]) کے درمیان لگا۔ یہاں تک کہ اس کی دو ر انوں میں سے نکل گیا اور یہ اس کا آخرامر ([5])   تھا۔ جب لوگ واپس آئے میں ان کے ساتھ واپس آیااور مکہ میں ٹھہرا یہاں تک کہ اس میں اسلام پھیل گیا پھر  (فتح کے بعد )  طائف کی طرف بھاگ گیا جب اہل طائف نے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی طرف اپنے قاصدبھیجے تو مجھ سے کہا گیا کہ حضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قاصدوں کو تکلیف نہیں دیتے۔ اس لئے میں قاصدوں کے ساتھ نکلا اور رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ جب آ پ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے دیکھا تو پوچھا: کیا تو وحشی ہے؟  میں نے کہا: ہاں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دریافت فرمایا: کیا تو نے حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو قتل کیا؟  میں نے کہا: ایسا ہی وقوع میں آیا ہے جیسا کہ آپ کو خبر پہنچی ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تو میرے سامنے نہ آیا کر،  پس میں چلا گیا۔ جب رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا وصال ہوا تو مُسَیْلمہ کذاب ظاہر ہوا میں نے کہا کہ میں مسیلمہ کی طرف ضرور نکلوں گا شاید میں اسے مار ڈالوں اور اس طرح سے قتل حمزہ کی مکافات ([6])  کر دوں اس لئے میں لوگوں کے ساتھ نکلا مسیلمہ کا حال ہوا جو ہوا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ وہ ایک شخص ہے دیوار کے درمیان کھڑا ہوا۔ گو یا کہ وہ ایک ژَوْلِیْدَہ مو ([7])    خاکستری ([8])   اونٹ ہے۔ میں نے اس پر اپنا حربہ ([9])    مار اجو اس کے دو پستان کے درمیان لگا یہاں تک کہ اس کے دونوں شانوں کے درمیان سے پار ہو گیا۔ انصار میں سے ایک شخص اس کی طرف کودا اور اس کے سر پر تلوار ماری پس ایک لونڈی نے گھر کی چھت پر  (نوحہ کر تے ہوئے )  کہا : ’’ وائے امیر المؤمنین!   ([10])  اسے ایک حبشی غلام وحشی نے قتل کر دیا ‘‘ ۔ ([11])

            حضرت حنظلہ بن ابی عامر انصاری اَوسی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مشرکین کے سپہ سالا رابو سفیان پر حملہ کیا اور قریب تھا کہ ابو سفیان کو قتل کر دیتے مگر شدَّاد بن الا سود نے ان کے وار کو روک لیااور اپنی تلوار سے حضرت حنظلہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُکو شہید کر دیا۔ آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایاکہ فرشتے حنظلہ کو غسل دے رہے ہیں ۔ ان کی بیوی سے ان کا حال دریافت کرو۔ بیوی نے کہاکہ شب اُحُد کو ان کی شادی ہوئی تھی۔ صبح کو اٹھے تو غسل کی حاجت تھی غسل کے لئے آدھا سر دھویا تھا کہ دعوت جنگ کی آواز کان میں پڑی۔ فوراً اسی حالت میں وہ شریک جنگ ہو گئے۔ یہ سن کر حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایاکہ اسی سبب سے اسے فرشتے غسل دے رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے حضرت حنظلہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو غَسِیْل الملائکہ ([12])  کہتے ہیں ۔ ([13])  

            بہادر ان اسلام نے خوب دادِ شجاعت دی۔ ([14]) مشرکین کے پاؤں اکھڑ گئے۔ عثمان بن ابی طلحہ کے بعد ان کے علمبر دار ابو سعید بن ابی طلحہ،  مُسَافِع بن طلحہ،  حارِث بن طلحہ،  کِلاب بن طلحہ، جُلَّاس بن طلحہ،  اَرْطات بن شُرَحْبِیْل،  شُریح بن قارِظ اور ابو زید بن عمرو بن عبد مناف یکے بعد دیگرے قتل ہو گئے۔ ان کا جھنڈا زمین پر پڑا رہ گیا کوئی اس کے نزدیک نہ آتا تھا،  عَمْرہ بنت عَلقَمہ حارِثِیَّہ نے اٹھا لیا ،  جس سے ایک حبشی غلام صُواَب نام نے لے لیا۔ قریش اس کے گرد جمع ہو گئے،  لڑ تے لڑ تے صُو اب کے دونوں با زو کٹ گئے وہ سینے کے بل زمین پر گر پڑا اور جھنڈے کو سینے اور گر دن کے درمیان دبا لیا اس حالت میں یہ کہتا ہواما را گیا کہ میں نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ ([15])

            صو اب کے بعد کسی کو جھنڈا اٹھا نے کی جرأت نہ ہوئی۔ مشرکین کو شکست ہوئی۔ وہ عورتیں جو دف بجاتی تھیں اب کپڑے چڑھا ئے بر ہنہ ساق پہاڑ پر بھاگی جارہی تھیں ۔ مسلمان قتل وغارت میں مشغول تھے۔ یہ دیکھ کر عینَین پر تیر  اَندازوں نے آپس میں کہا: ’’ غنیمت!  غنیمت!  تمہارے اصحاب غالب آگئے ہیں ۔اب تم کیا دیکھتے ہو۔ ‘‘  حضرت عبداللّٰہ بن جبیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی



[1]     سیرتِ رسولِ عربی کے نسخوں میں یہاں ’’ ام نمار ‘‘ لکھا ہے لیکن بخاری شریف اور حدیث و سیرت کی دیگر کتب میں ’’ اُمِّ اَنمَار ‘‘ہے لہٰذا کتابت کی غلطی پر محمول کرتے ہوئے ہم نے یہاں بخاری شریف کے مطابق ’’ اُمِّ اَنمَار ‘‘  لکھا ہے۔  علمیہ

[2]     یعنی نیست و نابود ہوگیا۔

[3]     نیزہ۔

[4]     ناف کے نیچے کی جگہ جہاں بال ہوتے ہیں ۔

[5]     انجام۔

[6]     بدلہ ،عوض۔

[7]     بکھرے بالوں والا۔

[8]     مٹیالے رنگ کا۔

[9]     یہ وہی حربہ ہے جس سے حضرت حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو شہید کیا تھا۔ حضرت وحشی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہا کرتے تھے: قتلت فی کفری خیر الناس و فی اسلامی شر الناس یعنی میں نے اپنی کفر کی حالت میں خیرالناس کو شہید کیااور مسلمان ہونے کی حالت میں شرالناس کو قتل کیا۔۱۲منہ

[10]     مسیلمہ کذاب کو امیرالمومنین اس لئے کہا کہ اس پر ایمان لانے والوں کے امور کا مرجع وہی تھا۔ اس سے تلقیب (لقب دینا) مقصود نہ تھی۔۱۲منہ

[11]     صحیح بخاری، باب قتل حمزہ۔ (صحیح البخاری،کتاب المغازی،باب قتل حمزۃ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ،الحدیث:۴۰۷۲، ج۳،ص۴۱ ۔ علمیہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن