دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

سے ملا اس نے مجھے تین مُد عمدہ کھجوریں عطا کیں ۔ ([1] )

 {9}  امام ابن نعمان رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہی بروایت ابو العباس بن نفیس مُقْری ضریر نقل کرتے ہیں کہ اس نے کہا: میں مدینہ منورہ میں تین دن بھوکا رہا۔ میں نے قبر شریف پر حاضر ہوکر عرض کیا: ’’  یارسول اللّٰہ !   (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  میں بھوکا ہوں ۔ ‘‘  یہ عرض کرکے میں سوگیا۔ ایک لڑکی نے پاؤں مار کر مجھے جگادیا وہ مجھے اپنے گھر لے گئی اور گیہوں کی روٹی اورگھی اور کھجوریں پیش کیں اور کہا: ’’ ابو العباس !  کھاؤ!  میرے جد بزرگوار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے یہ کھانا تیار کرنے کا حکم دیا ہے تمہیں جب بھو ک لگے ہمارے پاس آجایا کرو۔ ‘‘  ([2] )

 {10تا13}  علامہ سَمْہُودی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے مَسْمُوعات یوں بیان کرتے ہیں : میں نے شریف ابو محمد  عبدالسلام بن عبدالرحمن حسینی فاسی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو یہ فرماتے سنا کہ میں مدینہ منورہ میں تین دن رہا مجھے کھانے کو کچھ نہ ملامیں نے منبر شریف کے پاس دو گانہ اد اکرکے یوں عرض کیا: ’’  اے میرے جدبزرگوار !  میں بھوکا ہوں اور آپ سے ثرید مانگتا ہوں ۔ ‘‘  یہ عرض کرکے میں سو گیا ناگاہ ایک شخص نے مجھے جگادیا۔ میں نے دیکھا کہ اس کے پاس ایک چوبی پیالہ ([3] )  ہے جس میں ثرید ،  گھی،  مصالحہ اور گوشت ہے۔ اس نے مجھ سے کہا کہ کھالو۔ میں نے پوچھا کہ تم یہ کہاں سے لائے ہو۔ اس  نے جواب دیا کہ میرے بچے تین دن سے اسی کھانے کی تمنا کرتے تھے آج اللّٰہ تعالٰی نے کچھ کشائش کر دی تو میں نے یہ کھانا تیار کیا پھر میں سوگیا۔ میں نے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو خواب میں دیکھا کہ فرمارہے ہیں کہ تمہارا ایک بھائی مجھ سے اسی کھانے کی آرزوکرتاہے تم اس میں سے اس کو بھی کھلاؤ۔  ([4] )

            میں نے شیخ ابو عبداللّٰہ محمد  بن ابی الامان رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو یہ کہتے سنا کہ میں مدینہ منورہ میں محراب فاطمہ کے عقب میں تھا۔ شریف مکثر قاسمی محراب مذکور کے پیچھے سوئے ہوئے تھے۔وہ اٹھ کر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت شریف میں حاضر ہوئے اور ہمارے پاس مسکراتے ہوئے آئے۔ شمس الدین صواب خادم روضہ شریف نے ان سے مسکرانے کا سبب دریافت کیا۔ انہوں نے بیان کیاکہ میں فاقہ سے تھا اپنے گھر سے نکل کر بیت فاطمہ میں آیااور نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اِستغاثہ کیا کہ میں بھوکا ہوں ۔ خواب میں رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے دودھ کا پیالہ عطافرمایا۔ میں نے پی لیا اور سیراب ہوگیا۔ دیکھ لو یہ موجود ہے اور اپنے منہ میں سے اپنے ہاتھ پر تھوک کر دکھلادیا۔ ہم نے مشاہدہ کیا کہ ان کے منہ میں دودھ تھا۔ ([5] )

             میں نے عبداللّٰہ بن حسن دِ مْیاطی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو بیان کرتے سنا کہ مجھ سے عبدالقادر تِیْنسی نے حکایت کی کہ میں فقیروں کی طرح سفر کررہا تھا۔ میں نے مدینہ منورہ میں حاضر ہوکر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کچھ عرض کیا اور بھوک کی شکایت کی پھر میں وہیں سوگیا۔ ایک نوجوان نے مجھے جگا دیا اور اپنے ساتھ لے گیا۔ اس نے ثرید کاایک پیالہ اورکئی قسم کی کھجوریں اور بہت سی روٹیاں پیش کیں ۔ میں نے کھانا کھایا۔ اس نے گوشت ونان و تَمَر  ([6] )   سے میرا توشہ دان بھر دیااور بیان کیا کہ میں نماز چاشت کے بعد سویا ہوا تھا خواب میں رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ میں تمہیں یہ کھانا پہنچادوں ۔ حضو ر نے مجھے تمہاری جگہ بھی بتادی اور فرمادیا کہ تم نے حضور سے یہی تمنا کی تھی۔ ([7] )

            میں نے اپنے دوست علی بن ابراہیم بوصیری کو فرماتے سناکہ عبدالسلام بن ابی القاسم صِقِلّی ذکر کرتے تھے کہ ایک ثقہ شخص نے جس کا نام مجھے یاد نہیں رہا مجھ سے بیان کیا کہ میں مدینہ منورہ میں تھا۔ میرے پاس کچھ نہ تھا۔ میں کمزور ہورہا تھا ایک روز حجرہ شریف کے پاس آکر میں نے عرض کیا: ’’ یا سیدَ الاوّلین والآخِرین!  میں مصر کا رہنے والا ہوں پانچ ماہ سے آپ کی خدمت میں ہوں ،  کمزور ہوگیا ہوں ۔ یارسول اللّٰہ!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خدا سے دعا فرمایئے!  میں اللّٰہ سے اور آپ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے پاس کوئی بندہ ایسا بھیج دے جو مجھے پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا مجھے اپنے ساتھ لے جائے۔  ‘‘ میں یہ عرض کرکے منبر شریف کے پاس بیٹھ گیا۔ ناگاہ ایک شخص حجرہ میں داخل ہوا اس نے کچھ کلام کیا اور کہا: اے جدّ بزرگوار!  اے جدبزرگوار!  پھر میری طرف آیا اور میرا ہاتھ پکڑ کر باب جبریل سے نکلا اوربقیع میں سے ہوتا ہواایک خیمہ میں پہنچاوہاں اس نے غلام و کنیز سے کہا کہ اپنے مہمان کے لئے کھانا تیار کرو۔ چنانچہ غلام لکڑیا ں چن لایا اور کنیزنے اناج پیس کر روٹی پکائی روٹی کے ساتھ گھی اور کھجوریں تھیں ۔ میں آدھی روٹی سے سیر ہوگیا۔ اس نے باقی آدھی اور دو صاع کھجوریں میرے توشہ دان میں ڈال دیں ۔ جب میں فارغ ہواتو اس نے میرا نام پوچھا۔ میں نے بتلا دیا۔ پھر مجھ سے کہا کہ تجھے خدا کی قسم !  میرے جدّ بزرگوار کے پاس پھر شکایت نہ کرنا کیونکہ انہیں ناگوار گزرتا ہے۔ آج سے بھوک کے وقت تیرا رزق تیرے پاس آجایا کرے گا یہاں تک کہ سفر کے لئے تجھے کوئی ساتھی مل جائے پھر اس نے اپنے غلام سے کہا کہ ان کو حجرہ شریف میں پہنچا دو۔ جب میں غلام کے ساتھ بقیع میں آیا تو میں نے اس سے کہا کہ اب تم لوٹ جاؤ۔ میں پہنچ جاؤں گا۔ اس نے کہا: یاسیدی!  میں تو آپ کو حجرہ شریف میں پہنچا کر ہی آؤں گا۔ مبادا  ([8] ) رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرے آقا کو بتادیں ۔ غرض مجھے حجرہ شریف میں پہنچا کر چلا گیا۔ میں چار روز توشہ دان میں سے کھاتا رہا۔ پھر مجھے بھوک لگی تو وہی غلام مجھے کھانا دے گیا۔ بعد ازاں ایسا ہی ہوتا رہا کہ جب بھی مجھے بھوک لگتی کھانا پہنچ جاتا یہاں تک کہ ایک جماعت کے ساتھ میں ینبع کی طرف نکلا۔ ([9] )  

 {14}  علامہ سَمْہُودی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد نبوی میں تھا۔ مصر کے حاجیوں کا قافلہ

 



[1]     وفاء الوفاء،الباب الثامن ۔۔۔الخ،الفصل الثالث فی توسل الزائر۔۔۔الخ، ج۲، الجزء۴،ص۱۳۸۲ ۔علمیہ

[2]     وفاء الوفاء، الباب الثامن ۔۔۔الخ،الفصل الثالث فی توسل الزائر۔۔۔الخ، ج۲، الجزء۴، ص۱۳۸۵۔علمیہ

[3]     لکڑی کا پیالہ۔

[4]     وفاء الوفاء، الباب الثامن ۔۔۔الخ،الفصل الثالث فی توسل الزائر۔۔۔الخ، ج۲، الجزء۴، ص۱۳۸۲ ۔علمیہ

[5]     وفاء الوفاء، الباب الثامن ۔۔۔الخ،الفصل الثالث فی توسل الزائر۔۔۔الخ، ج۲، الجزء۴، ص۱۳۸۳ ۔علمیہ

[6]     کھجور۔

[7]     

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن