حضرت خدیجہ بنت خویلد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا:
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

کرنے کے لئے حضور اقدسصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دولت خانہ میں آئیں ۔ آخر کار بارگاہِ رسالت سے جو جواب ملااس کا ذکر پہلے آچکا ہے اعادہ کی ضرورت نہیں ۔

            خانگی ([1] ) معاملات میں بعض دفعہ حضرت علی و فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا میں رنجش ہوجایا کرتی تھی تو حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام دونوں میں مصالحت کروادیا کرتے تھے۔چنانچہ ایک روز کا ذکر ہے کہ رسول اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت فاطمہ زہراء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے دولت خانہ میں تشریف لے گئے۔ حضرت علی کو وہاں نہ پایا آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت زہراء سے  (محاورۂ عرب کے موافق)  پوچھا کہ میرے چچا کا بیٹا کہاں ہے؟  انہوں نے جواب دیا کہ ہم دونوں میں کچھ ان بن ہوگئی ہے وہ ناراض ہوکر نکل گئے اور میرے ہاں قیلولہ نہیں فرمایا۔ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص سے فرمایا کہ دیکھو تو کہاں ہیں ؟  اس نے آکر عرض کیا: یارسول اللّٰہ!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وہ مسجد میں سوئے ہوئے ہیں ۔ حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسجد میں تشریف لے گئے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ وہ پہلو کے بل لیٹے ہوئے ہیں چادر پہلو سے گری ہوئی ہے اور خاک آلود ہورہے ہیں ۔ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم خاک جھاڑنے لگے اور فرمایا: اے ابو تراب!  اٹھ بیٹھو۔ اس حدیث کے راوی حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی کو اس نام سے پیارا کوئی نام نہ تھا۔ ([2] )   (صحیحین)

            فتح مکہ کے بعد حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ابو جہل کی لڑکی سے نکاح کرنا چاہا۔حضرت زہرا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے سنا تو رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر کہنے لگیں : ’’ آپ کو قوم کہتی ہے کہ آپ اپنی صاحبزادیوں کے لئے ناراض نہیں ہوتے۔  یہ دیکھئے کہ علی ابو جہل کی لڑکی سے نکاح کرنے لگے ہیں ۔ ‘‘  یہ سن کر حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’ اما بعد! میں نے ابو العاص سے اپنی صاحبزادی کا نکاح کردیا۔ اس نے مجھ سے بات کہی اور سچ کر دکھائی مجھ سے وعدہ کیا اور پورا کردیا۔ فاطمہ میرا گوشت پارہ ہے میں پسند نہیں کرتا کہ اسے تکلیف پہنچے۔ اللّٰہ کی قسم!  رسول خدا کی لڑکی اور دشمن خدا کی لڑکی ایک شخص کے ہاں جمع نہ ہوں گی۔ ‘‘  یہ سن کر حضرت علی کَرَّمَ اللّٰہُ وَجَہَہُ الْکَرِیْم  نے خواستگاری ([3] )  چھوڑدی۔ ([4] )

            آنحضرتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصال شریف کے بعد حضرت فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا   کبھی ہنستی نہ دیکھی گئیں اور وصال شریف کے چھ ماہ بعد ۳ رمضان  ۱۱ ھ میں انتقال فرماگئیں ۔ حضرت عباس نے نماز جنازہ پڑھائی۔ بقیع میں رات کے وقت دفن ہوئیں ۔ حضرات علی و عباس و فضل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم نے قبر میں اتارا۔ ([5] )

            حضرت زہراء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی اولاد تین لڑکے اور تین لڑکیاں تھیں ۔ امام حسن وامام حسین جو اہل جنت کے جوانوں کے سردار ہیں ۔ محسن و رُقیہ جو بچپن میں انتقال کرگئے۔ ام کلثوم جن کی شادی حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ہوئی۔ زینب جن کا نکاح عبد اللّٰہ  بن جعفر سے ہوا۔ ان میں سے سوائے حضرات حسنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما کے کسی سے نسل نہیں رہی۔ ([6] )

حضرت عبد اللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ

            حضرت خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی اولاد میں یہ سب سے چھوٹے ہیں ۔بعثت کے بعد پیدا ہوئے اور بچپن میں انتقال فرماگئے۔طیب و طاہر اِن ہی کے لقب ہیں ۔ ([7] )

حضرت ابراہیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ

            آنحضرتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سب سے آخری اولاد ہیں ۔ ذی الحجہ  ۸ ھ میں مقام عالیہ ([8] )  میں جہاں ان کی والدہ حضرت ماریہ قبطیہ رہا کرتی تھیں پیدا ہوئے۔ اسی سبب سے عالیہ کو مشربہ ام ابراہیم بھی کہنے لگے تھے۔ ابو رافع کی بیوی سلمیٰ نے جو آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یا آپ کی پھوپھی صفیہ کی لونڈی تھیں دایہ گری کی خدمت انجام دی۔ جب ابو رافع نے رسول اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ان کی ولادت کی بشارت دی تو حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ابو رافع کو ایک غلام عطا فرمایا۔ ساتویں دن عقیقہ دیا اور سر کے بالوں کے برابر چاندی خیرات کی اور حضرت ابراہیم کے نام پر ابراہیم نام رکھا۔

            دودھ پلانے کے لئے آنحضرتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ابراہیم کو ام سیف کے حوالہ کیا۔ام سیف کا شوہر ابو سیف لوہار تھا۔ حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّم ابراہیم کو دیکھنے کے لئے عوالی مدینہ میں تشریف لے جایا کرتے تھے ہم آپ کے ساتھ ہوا کرتے حضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ابراہیم  کو گود میں لے کر چوما کرتے۔ گھر دھوئیں سے پُر ہوا کرتا،  بعض دفعہ میں پیشتر پہنچ کر ابو سیف کو اطلاع کردیتا کہ رسول اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لا رہے ہیں دھواں نہ کرو۔یہ سن کر ابوسیف اپنا کام بند کردیتے۔

            حضرت ابراہیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ام سیف ہی کے ہاں انتقال فرمایا۔ حضرت جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ آنحضرتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو خبر ہوئی کہ ابراہیم حالت نزع میں ہے۔ اس وقت عبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ آپ کے پاس تھے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کو ساتھ لے کر وہاں پہنچے دیکھا کہ نزع کی حالت ہے گود میں اٹھا لیا آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ عبد الرحمن نے عرض کیا: یا رسول اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ ایسا کرتے ہیں !  فرمایا: ابن عوف!  یہ رحمت و شفقت  (میت پر)  ہے۔ پھر فرمایا: ’’ ابراہیم!  ہم تیری جدائی



[1]     گھریلو۔

[2]     صحیح البخاری ، کتاب: فضا ئل اصحاب النبی ، باب مناقب علی بن ابی طالب ۔۔۔ الخ،الحدیث :۳۷۰۳ ، ج۲، ص۵۳۵۔علمیہ

[3]     نکاح کا پیغام بھیجنا۔

[4]     شرح الزرقانی مع المواہب اللدنیۃ، المقصد الثانی ۔۔۔إلخ، الفصل الثانی فی ذکر اولادہ الکرام،ج ۴، ص ۳۳۵۔علمیہ

[5]     الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، کتاب النساء،$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن