30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قوم ہود نے ان سے کہا:
اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ سَفَاهَةٍ وَّ اِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ (۶۶)
تحقیق ہم تجھ کو بیوقوفی میں دیکھتے ہیں اور تجھے جھوٹوں سے گمان کرتے ہیں ۔ ([1] )
اس پر ہودعَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا:
یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ سَفَاهَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ (۶۷) (پ۸، اعراف، ع۹)
اے میری قوم مجھ میں بیوقوفی نہیں ولیکن میں رب العالمین کی طرف سے رسول ہوں ۔ ([2] )
فرعون نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام سے کہاتھا:
اِنِّیْ لَاَظُنُّكَ یٰمُوْسٰى مَسْحُوْرًا (۱۰۱)
تحقیق میں تجھے اے موسیٰ! جادو کیا ہوا گمان کرتا ہوں ۔ ([3] )
اس پر حضرت موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے فرمایا:
وَ اِنِّیْ لَاَظُنُّكَ یٰفِرْعَوْنُ مَثْبُوْرًا (۱۰۲) (پ۱۵، بنی اسرائیل، ع۱۲)
اور تحقیق میں تجھے اے فرعون ہلاک کیا گیا گمان کرتا ہوں ۔ ([4] )
قوم شعیب نے ان سے کہا:
اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْنَا ضَعِیْفًاۚ-وَ لَوْ لَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنٰكَ٘-وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْنَا بِعَزِیْزٍ (۹۱) (ہود، ع۸)
تحقیق البتہ ہم تجھ کو اپنے درمیان کمزور دیکھتے ہیں اگر تیری برادری نہ ہوتی تو البتہ ہم تجھ کو سنگسار کر دیتے اور تو ہم پر قدرت والا نہیں ۔ ([5] )
حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلام اس کا جواب یوں دیتے ہیں :
یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِؕ-وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّاؕ-اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ (۹۲) (ہود، ع۸)
اے میری قوم ! کیا میری برادری تم پر اللّٰہ سے زیادہ عزیز ہے اور تم نے اسکو اپنی پیٹھ پیچھے ڈالا ہوا ہے، تحقیق میرا پروردگار گھیرنے والاہے اس چیز کو کہ تم کرتے ہو۔ ([6] )
کفار نے ہمارے آقا ئے نامدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نسبت جو طعن و تنقیص کی حق سبحانہ نے بذات خود اسکی تردید فرمادی جس سے حضورعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی شان محبوبیت عیاں ہے۔ چند مثالیں ذیل میں درج کی جاتی ہیں :
{1} یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ (۶) (حجر، ع۱) ([7] )
بارِی تعالٰی عَزَّ اِسْمُہ کا جواب
مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍۚ (۲) (قلم، ع۱) ([8] )
نہیں تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ۔
اے وہ شخص کہ اتار ا گیا اس پر قرآن تو البتہ دیوانہ ہے۔
{2} اَىٕنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ (۳۶) (صافات، ع۲) ([9] )
کیاہم چھوڑدینے والے ہیں اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کے واسطے۔
بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ (۳۷) (صافات، ع۲) ([10] )
[1] ترجمۂکنزالایمان:بیشک ہم تمہیں بیوقوف سمجھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹوں میں گمان کرتے ہیں ۔ (پ۸،الاعراف:۶۶)۔علمیہ
[2] ترجمۂکنزالایمان: اے میری قوم مجھے بے وقوفی سے کیا علاقہ میں تو پروردگار عالم کا رسول ہوں ۔ (پ۸،الاعراف:۶۷)۔علمیہ
[3] ترجمۂکنزالایمان:اے موسیٰ میرے خیال میں تو تم پر جادو ہوا ۔(پ۱۵، بنی اسراء یل:۱۰۱)۔علمیہ
[4] ترجمۂکنزالایمان:اور میرے گمان میں تو اے فرعون تو ضرور ہلاک ہونے والا ہے۔ (پ۱۵، بنی اسراء یل:۱۰۲)۔علمیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع