شق ا لقمر
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

رہی۔ ([1] )

            حضرت اَسماء بنت ابی بکر رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰیعَنْہما کے سر پر اور چہرے پر ورم ہوگیا تھا رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا دست شفا ء کپڑے پر سے ان کے چہرے اور سر پر رکھا اور دعا فرمائی اسی وقت ورم جاتا رہا۔ ([2] )

            حضرت حبیب بن یساف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ذکر کرتے ہیں کہ میں ایک غزوہ میں آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ تھا میری گردن پر ایک ضربِ شدید ایسی لگی کہ میرا بازو لٹک پڑا۔ میں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰیعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس آیا۔ آپ نے اپنا لعاب دہن لگادیا اور بازو کو اس کی جگہ پر چسپاں کردیا تو وہ فوراً چنگا  ([3] )  ہوگیا۔ پھر میں نے اسےقتل کر دیا جس نے مجھے ضرب شدید لگائی تھی۔ ([4] )

            حضرت عبداللّٰہ  بن رَوَاحہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰیعَنْہُ نے حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت ِاقدس میں حاضر ہوکر ڈاڑھ کے درد کی شکایت کی آپ نے اپنامبارک ہاتھ ان کے رخسار کی اس جگہ پر رکھا جہاں درد تھا اور دعا فرمائی۔ ابھی آپ نے دست شفاوہاں سے نہ اٹھا یا تھا کہ اللّٰہ  تعالٰی نے شفادی۔  ([5] )

            حضرت جرہدرَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا کرتے تھے۔ نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ انہوں نے عرض کیا کہ دائیں ہاتھ میں کچھ شکایت ہے جس کے سبب سے کھایا نہیں جاتا۔ حضور نے اس ہاتھ پر دم کردیا۔ حضرت جرہد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کو پھر عمر بھر یہ شکایت نہ ہوئی۔ ([6] )

            عنوان بالا کے متعلق اور مثالیں حلیہ شریف میں دَہَان مبارک اور لُعاب مبارک اور دَست مبارک کے تحت میں مذکور ہوچکی ہیں جن کے دُہرانے کی یہاں ضرورت نہیں ۔

طعامِ قلیل کو کثیر بنادیا

            حضرت جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں کہ غزوۂ احزاب کے دن ہم خندق کھود رہے تھے ایک سخت زمین ظاہر ہوئی۔ صحابہ کرام نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس آئے اور عرض کی کہ خندق میں سخت زمین پیش آگئی ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میں خندق میں اترتا ہوں ۔ پھر آپ کھڑے ہوئے  (حالانکہ بھو ک کی شدت سے آپ کے شکم پر پتھر بندھا ہوا تھا اور ہم نے بھی تین دن سے کچھ نہ چکھا تھا)  حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے کدال لی اور ماری۔ وہ سخت زمین رَیگ رواں  ([7] )   کاایک ڈھیر بن گئی۔ میں نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ حالت دیکھ کر اپنی بیوی کےپاس آیا اور اس سے کہا: کیا تیرے پاس کھانے کی کوئی چیز ہے۔ میں نے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں سخت بھوک کی علامت دیکھی ہے۔ میری بیوی نے ایک تھیلی نکالی جس میں ایک صاع جو تھے۔ ہمارے ہاں گھر میں پلا ہوا ایک بکری کا بچہ تھا میں نے اسے ذبح کیا۔ میری بیوی نے جوپیس لئے۔ ہم نے گوشت دیگ میں ڈال دیا۔ پھر میں نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں آیااور چپکے سے عرض کیا: یارسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  ہم نے ایک بکری کا بچہ ذبح کیا ہے اور میری بیوی نے ایک صاع جو پیسے ہیں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مع چند صحابہ کے تشریف لائیں ۔ یہ سن کر نبیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آواز دی: اے اہل خندق!  جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ضیافت تیارکی ہے جلدی آؤ۔ پھر نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے فرمایا: تم میرے آنے تک دیگ نہ اتارنا اورخمیر کو نہ پکانا۔ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے تو میری بیوی نے آپ کے سامنے خمیر نکالا آپ نے اس میں اپنے دہن مبارک کا لعاب ڈال دیا اور دعائے برکت فرمائی پھرہماری دیگ کی طرف آئے۔ اس میں بھی لعاب مبارک ڈال دیااور دعائے برکت فرمائی پھرمیری بیوی سے فرمایا: روٹی پکانے والی کو بلا کہ تیرے ساتھ روٹی پکائے اور تو اپنی دیگ میں کفگیر سے گوشت نکالنااور دیگ کو چولہے پر سے نہ اتارنا۔ راوی کابیان ہے کہ اہل خندق جو ایک ہزارتھے اللّٰہ  کی قسم!  سب کھا چکے یہاں تک کہ اسے باقی چھوڑگئے مگر دیگ اسی طرح جوش مار رہی تھی اور خمیر اسی طرح پکایا جارہا تھا۔ ([8] )

            قصہ مذکورہ بالا میں روایت ِاحمد ونساءی میں ہے کہ جب حضرت صَلَّیاللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سخت پتھر پر بسماللّٰہ کہہ کر کدال ماری تو اس کی ایک تہائی ٹوٹ گئی۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اللّٰہ اکبر!  مجھے ملک شام کی کنجیاں دی گئیں ۔ اللّٰہ  کی قسم !  میں اس وقت شام کے سرخ محلات دیکھ رہاہوں ۔ پھر آپ نے دوسری بار کدال ماری تو دوسری تہائی ٹوٹ گئی۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اللّٰہ اکبر!  مجھے فارس کی کنجیاں دی گئیں ۔ خدا کی قسم !  میں اس و قت مدائن کسریٰ کاسفید محل دیکھ رہاہوں ۔ پھر تیسری بارکدال ماری تو باقی تہائی بھی ٹوٹ گئی۔ آ پ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’ اللّٰہ اکبر!  مجھے یمن کی کنجیاں دی گئیں ۔ خدا کی قسم !  میں اس وقت یہاں سے ابواب صنعاء کو دیکھ رہاہوں ۔  ‘‘  ([9] )

             حضرت ابو ہریرہ  رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰیعَنْہُ  فرماتے ہیں کہ غزوۂ تبوک کے دن لوگوں کو بھوک لگی۔ حضرت عمررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰیعَنْہُنے آنحضرت صَلَّیاللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے عرض کیا کہ آپ ان کوحکم دیں کہ جس کے پاس بچا ہوا توشہ ہے لے آئے پھرآپ اس پر دعائے برکت فرمائیں ۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے منظور فرمایااور چمڑے کا فرش طلب کیاوہ بچھا دیا گیا تو آپ نے صحابہ کرام کا



[1]     الخصائص الکبری للسیوطی،باب آیاتہ فی ابراء المرضی۔۔۔الخ،ج۲،ص۱۱۶ ۔ علمیہ

[2]     مواہب لدنیہ، کتاب فی المعجزات۔ (الخصائص الکبری للسیوطی،باب آیاتہ فی ابراء المرضی۔۔۔الخ،ج۲، ص۱۱۶ ۔ علمیہ)

[3]     ٹھیک۔

[4]     اس حدیث اوراحادیث آئندہ کے لئے دیکھو خصائص کبریٰ للسیوطی،جزء ثانی، ص ۷۰۔۱۲منہ (الخصائص الکبری للسیوطی، باب آیاتہ فی ابراء المرضی۔۔۔الخ،ج۲،ص۱۱۶ ۔ علمیہ)

[5]     الخصائص الکبری للسیوطی،باب آیاتہ فی ابراء المرضی<

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن