پیشین گوئی… {27}
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

چھوڑدے گی؟  تو اپنے اہل بیت میں جا اور انہیں سیدھا کر۔    

عمر: کو ن سے اہل بیت ؟      

نعیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ: اللّٰہ کی قسم !  تیرا بہنوئی سعید بن زید اور تیری بہن فاطمہ دونوں مسلمان ہوگئے ہیں اور دین محمد ی کے پیروبن گئے ہیں تو ان سے سُلَجھ لے۔

                 (یہ سن کر عمر اپنی بہن کے گھر پہنچتے ہیں وہاں حضرت خباب آپ کی بہن اور بہنوئی کو قرآن کی سورۂ طہ پڑھا رہے ہیں جن کی آواز عمر کے کان میں پڑجاتی ہے۔ عمر کی آہٹ سے حضرت خباب تو کوٹھڑی میں جاچھپتے ہیں اور فاطمہ وہ صحیفہ ٔ قرآن لے کر اپنی ران کے نیچے چھپالیتی ہیں )

عمر: (اندر داخل ہوکر)  یہ آواز جو میں نے سنی کیسی تھی؟

سعیدوفاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما : تونے کچھ نہیں سنا۔

عمر: کیوں نہیں اللّٰہ کی قسم!  مجھے خبر لگی ہے کہ تم دونوں دین محمد ی کے پیر وبن گئے ہو۔  (یہ کہہ کر عمر سعید کو پکڑلیتے ہیں بہن جو چھڑانے اٹھتی ہے اسے بھی لہو لہان کردیتے ہیں )  

سعید وفاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما: ہاں ہم مسلمان ہوگئے ہیں اور اللّٰہ و رسول پر ایمان لے آئے ہیں تو کر جو کر سکتاہے۔

عمر: (بہن کو لہو لہان دیکھ کر ندامت سے )  بہن!  وہ کتاب تو د کھاؤ جو ابھی تم پڑھ رہے تھے۔

فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا : مجھے ڈرہے کہ تو واپس نہ دے گا۔

عمر: تو نہ ڈر  (اپنے معبودوں کی قسم کھا کر)  میں پڑھ کر واپس کردوں گا۔

فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا :  (بھائی کے اسلام کے لالچ میں آکر )  بھائی!  تو مشرک ہونے کے سبب سے ناپاک ہے اسے تو وہی چھوتے ہیں جو پاک ہوں ۔

عمر: ( غسل کے بعد سورۂ طہ کی شروع کی آیتیں تلاوت کرکے)  یہ کلام کیسا اچھا اور پیاراہے۔

خباب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ:  (کوٹھڑی سے نکل کر )  عمر!  مجھے امید ہے کہ آپ نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دعا کے مصداق ہوں گے کیونکہ میں نے کل سنا کہ آپ یوں دعا فرما رہے تھے: ’’ یااللّٰہ!  تو ابو الحکم بن ہشام یا عمر بن الخطَّاب کے ساتھ سلام کو تقویت دے۔  ‘‘  اے عمر !  تو اللّٰہ سے ڈر۔

عمر: مجھے حضرت محمد  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس لے چلو تاکہ میں مسلمان ہوجاؤں ۔

خباب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ: آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مع اصحاب کے کوہِ صفا کے قریب تشریف رکھتے ہیں ۔ (عمر تلوار آڑے لٹکائے دردولت پر پہنچ کر دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں ۔ اہل خانہ میں سے ایک صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ آپ کو اس ہیئت میں دیکھ کر ڈرجاتے ہیں )

صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ: یارسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!  یہ عمر بن الخطاب ہے جو تلوار    حَمَائل کیے ہوئے  ([1] )  ہے ۔

حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ: اسے آنے کی اجازت دو۔ اگر وہ کارِ خیر کے لئے آیا ہے تو ہمیں دَریغ نہیں اور اگر وہ شرارت کا ارادہ رکھتا ہے تو ہم اسے اسی کی تلوار سے قتل کردیں گے۔

رسو ل اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: اسے اند ر آنے دو۔

صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ: اندر آئیے۔ (عمرداخل ہوتے ہیں )

رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : (عمر کی کمر یا چادر کادامن کھینچ کر)  خطاب کے بیٹے!  کیونکر آنا ہوا،  اللّٰہ کی قسم !  میں نہیں دیکھتا کہ تو باز آئے یہاں تک کہ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  تجھ پر کھڑکا نازل کرے۔

عمر: یارسول اللّٰہ !  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں آپ کی خدمت میں آیا ہوں تاکہ اللّٰہ پر او ر اللّٰہ کے رسول پر اور اس پر جووہ اللّٰہ کے ہاں سے لائے ایمان لاؤں ۔ (اس طرح عمر اسلام لاتے ہیں اور حضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تکبیر پڑھتے ہیں جس سے تمام حاضرین خانہ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ حضرت عمر  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  مسلمان ہوگئے۔)    ([2] )

              ایک  ([3] )   روز حضرت عمر فاروق  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ایک اونٹ پر سوار ایک کوچے میں سے گزر رہے تھے ایک قاری نے یہ آیت پڑھی :

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ (۷)  مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ (۸)(طور،  ع ۱)  

بے شک عذاب تیرے رب کا ہونے والاہے اس کوکوئی نہیں  ہٹانے والا۔ ([4] )

            اسے سن کر آپ بیہوش ہوگئے اور بیہوشی کی حالت میں زمین پر گر پڑے وہاں سے اٹھا کر آپ کو گھر لائے مدت تک اس درد سے بیمار رہے یہاں تک کہ لوگ آپ کی بیمار پر سی کے لئے



[1]     تلوار لٹکائے ہوئے ۔

[2]     السیرۃ النبویۃ لابن ہشام،اسلام عمر بن الخطاب،ص۱۳۶۔۱۳۷۔علمیہ

[3]     مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی سیدناشیخ احمد سرہندی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، دفتراول، مکتوب سہ صدو ۳۰۲دوم۔

[4]     ترجمۂکنزالایمان:بے شک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ۔(پ۲۷، الطور:۷۔۸)۔علمیہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن