30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور انجیل مَتّٰی، باب ۱۳، آیۃ۳۱۔۳۲ میں یوں ہے:
’’ وہ ان کے واسطے ایک اور تمثیل لایاکہ آسمان کی بادشاہت خردَل کے دانے ([1] ) کی مانند ہے جسے ایک شخص نے لے کر اپنے کھیت میں بو یا وہ سب بیجوں میں چھوٹا، پَر جب اُگاسب ترکاریوں سے بڑا ہوتااور ایسا پیڑ ہوتا کہ ہوا کی چڑیاں آکے اس کی ڈالیوں پر بسیر اکرتیں ۔ ‘‘
… {4}
اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَؕ-یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَیَقْتُلُوْنَ وَ یُقْتَلُوْنَ- وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا فِی التَّوْرٰىةِ وَ الْاِنْجِیْلِ وَ الْقُرْاٰنِؕ- ( سورۂ توبہ، ع۱۴)
اللّٰہ نے خرید لی مسلمانوں سے ان کی جان اور مال اس قیمت پر کہ ان کے لئے بہشت ہے۔ لڑتے ہیں اللّٰہ کی راہ میں پھر مارتے ہیں اور مرتے ہیں ۔ وعدہ ہوچکا اس کے ذمے پر تورات اور انجیل اور قرآن میں ۔ ([2] )
موجودہ کتب عہد عتیق و جدید میں بہت جگہ جہاد کا ذکر ہے۔ تفصیل کے لئے مصابیح الظلام اردو اور فارسی مولفہ خاکسار دیکھو۔ پولوس عبرانیوں کو اپنے نامہ (باب ۱۱، آیۃ ۳۲۔۳۳) میں یوں لکھتا ہے:
’’ اب میں کیا کہوں فرصت نہیں کہ جِدعُون اور برق اور سَمْسُون اور افتح اور داؤد اور سموئیل اور نبیوں کا حال بیان کروں ۔ انہوں نے ایمان سے بادشاہوں کو مغلوب کیااور راستی ([3] ) کے کام کیے او ر وعدوں کو حاصل کیا اور شیرببر کے منہ بند کیے۔ ‘‘
… {5}
وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ مِنْۢ بَعْدِ الذِّكْرِ اَنَّ الْاَرْضَ یَرِثُهَا عِبَادِیَ الصّٰلِحُوْنَ (۱۰۵) (انبیاء، ع۷)
اور ہم نے لکھ دیا ہے زبور میں بعد ذکر (تورات ) کے کہ آخر زمین پر مالک ہوں گے میرے نیک بندے۔ ([4] )
زبور ۷ ۳، آیۃ ۲۹ میں ہے: ’’ صادِق زمین کے وارث ہوں گے۔ ‘‘
… {6}
لُعِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى لِسَانِ دَاوٗدَ وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَؕ-ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَ (۷۸) ( مائدہ، ع۱۱)
لعنت کھائی منکروں نے بنی اسرائیل میں سے داؤد اور مریم کے بیٹے عیسٰی کی زبان پر۔ یہ اس سبب سے کہ گنہگار تھے اور حد سے بڑھ جاتے تھے۔ ([5] )
حضرت داؤد عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام فرماتے ہیں :
’’ وے جو میری برائی سے خوش ہوتے ہیں شرمندہ اور رسوا ہو ویں اور جو میری دشمنی پر پھولتے ہیں شرمندگی اور رسوائی کا لباس پہنیں ۔ ‘‘ (زبور ۳۵، آیۃ ۲۵)
حضرت عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام فرماتے ہیں :
’’ اے ریا کار فقیہو اور فَرِیسیو! ([6] ) تم پر افسوس کہ تم سفیدی پھری ہوئی قبروں کی مانند ہو جو باہر سے بہت اچھی معلوم ہوتی ہیں ۔ پَربھیتر ([7] ) مُردوں کی ہڈیوں اور ہر طرح کی ناپاکی سے بھری ہیں ۔ اسی طرح تم بھی ظاہر میں لوگوں کو راست بازدکھائی دیتے ہو پر باطن میں ریا کار اور شرارت سے بھرے ہو۔ ‘‘ (انجیل متی، باب ۲۳، آیۃ ۲۸)
… {7}
وَ اِذْ قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْۢ بَعْدِی اسْمُهٗۤ اَحْمَدُؕ-فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ (۶) ( صف، ع۱)
جب کہا عیسیٰ مریم کے بیٹے نے اے بنی اسرائیل! میں بھیجا آیا ہوں اللّٰہ کا تمہاری طرف سچا کرتا اس کو جو مجھ سے آگے ہے تورات سے اور خوشخبری سناتا ایک رسول کی جو آوے گا مجھ سے پیچھے اس کا نام احمد ہے۔ پھر جب آیا ان کے پاس وہ رسول کھلے نشان لے کر بولے یہ جادو ہے صریح۔ ([8] )
[1] رائی کے دانے۔
[2] ترجمۂکنزالایمان:بیشک اللّٰہنے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خریدلیے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لیے جنت ہے اللّٰہ کی راہ میں لڑیں تو ماریں اور مریں اس کے ذمۂ کرم پر سچا وعدہ توریت اور انجیل اور قرآن میں ۔(پ۱۱،التوبۃ : ۱۱۱)۔علمیہ
[3] سچائی۔
[4] ترجمۂکنزالایمان:اور بیشک ہم نے زبور میں نصیحت کے بعد لکھ دیا کہ اس زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے ۔
(پ۱۷، الانبیاء:۱۰۵)۔علمیہ
[5] ترجمۂکنزالایمان: لعنت کیے گئے وہ جنہوں نے کفر کیا بنی اسرائیل میں داود اور عیسیٰ بن مریم کی زبان پر یہ بدلہ ان کی نافرمانی اور سرکشی کا۔(پ۶، المائدۃ :۷۸)۔علمیہ
[6] قدیم یہودی فرقہ جو ریاکاری میں مشہور تھا۔
[7] لیکن اندر سے۔
[8] ترجمۂکنزالایمان: یاد کروجب عیسیٰ بن مریم نے کہا اے بنی اسرا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع