دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

کہ حاضر خدمت اقدس ہو کر معافی مانگیں ۔ چنانچہ وہ ۹ھ میں غز وۂ تبوک سے پہلے حاضر خدمت ہو ئے۔ آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس وقت مسجد میں اپنے اَصحاب میں تشریف رکھتے تھے۔ آپ کَعْب سے واقف نہ تھے کَعْب نے آپ کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر عرض کیا: یارسول اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!  کَعْب بن زُہَیر مسلمان ہو کر امان طلب کر تا ہے اجازت ہو تو میں اسے آپ کے پاس لے آؤں ۔ آپ نے اجازت دی پھر کعب نے عرض کیا: یارسول اللّٰہ!  کعب میں ہی ہوں ۔ بعد ازاں اسلام لاکر انہوں نے اپنا قصید ہ پڑھا جس میں اشعار تو طیہ کے بعد یہ شعر ہے :

اُ نْبِئْتُ  اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ اَوْعَدَنِیْ                                                        وَ الْعَفْوُ عِنْدَ رَسُولِ اللّٰہِ مَامُوْل

                مجھے خبر دی گئی ہے کہ بار گاہِ رسالت سے میری نسبت وعید قتل صادِر ہو ئی ہے حالانکہ رسول اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے عفوکی امید کی جا تی ہے۔

            اس قصیدہ سے خوش ہو کر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت کعب کو اپنی چادر  (بردہ)  عطا فرمائی اور ان کی گز شتہ خطا کا ایک حرف بھی زبان پر نہ لائے۔  ([1] )

            آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے چچا حضرت امیر حمزہ کا قاتل وَحشی حبشی غلام سفیان بن حرب جنگ اُحد کے بعد مکہ میں رہا کر تا تھا۔ جب مکہ میں اسلام پھیلا تو وہ بھاگ کر طائف چلا گیاپھر وہ وفدطائف کے ساتھ ماہ رمضان ۹ھمیں آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور ایمان لا یاآپ نے ان سے صرف اتنا فرمایا کہ مجھے اپنا چہرہ نہ دکھایا کرو۔ ([2] )

            حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا   فرماتی ہیں کہ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نہ فاحِش ([3] )  تھے اور نہ مُتَفَحِّش اور نہ بازار میں شور کر نے والے تھے۔ آپ بدی کا بدلہ بدی سے نہ دیا کرتے تھے بلکہ معاف کر دیتے اور در گزر فرماتے۔ ([4] )

            اب ہم چند متفرق مثالیں اور پیش کر تے ہیں ۔حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نے مسجدنبوی میں پیشاب کر دیالوگ اسے مار پیٹ کر نے کے لئے اٹھے۔ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’ اسے جانے دو اور اس کے پیشاب پر پانی کا ایک ڈول بہادوکیونکہ تم نرم گیر بنا کر بھیجے گئے ہوسخت گیر بنا کر نہیں بھیجے گئے۔ ‘‘   ([5] )

            حضرت اَنَس کا بیان ہے کہ ایک روز میں رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ جار ہاتھاآپ سخت حاشیہ والی  ([6] ) نجرانی چادر اَوڑ ھے ہوئے تھے۔ ایک بَدُّو آپ کے پاس آیااس نے آپ کی چادر کے ساتھ آپ کو ایسا سخت کھینچاکہ چادر پھٹ گئی۔ آپ کی گر دن مبارک کو جو میں نے دیکھااس میں چادر کے حاشیہ نے اثر کیا ہوا تھاپھر اس بَدُّو نے کہا: ’’ اے محمد !   (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) آپ کے پاس جو خدا کا مال ہے اس میں میرے واسطے حکم کیجئے۔ ‘‘  رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کی طرف دیکھا پھر ہنس کے اس کے لئے بخشش کا حکم دیا۔ ([7] )

             آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خطابخشی کا یہ عالم تھا کہ حسب بیان حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللّٰہُ  تَعَالٰی عَنْہَاآپ نے کبھی کسی عورت یا خادم کو اپنے دست مبارک سے نہیں مارا۔ ([8] )

             حضرت زید بن سَعْنَہ جو اَحبارِ یہود  ([9] ) میں سے تھے اپنے اسلام لا نے کا قصہ یوں بیان کر تے ہیں کہ میں نے تو رات میں نبی آخر الزماں کی نبوت کی جو علامات پڑھی تھیں ۔ وہ سب میں نے رُوئے محمد  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھتے ہی پہچان لیں ۔ صرف دو خصلتیں ایسی تھیں جن کا آزمانا باقی رہایعنی آپ کا حلم آپ کے غضب پر سبقت لے جاتا ہے اور دوسرے کی شدت جہالت وایذاء آپ کے حلم کو اور زیادہ کردیتی ہے ان دونوں کی آزمائش کے لئے میں موقعکا منتظر تھا اور آپ سے تَلَطُّف  ([10] ) سے پیش آتا تھاایک روز رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے دولت خانہ سے نکلے آپ کے ساتھ حضرت علی بن ابی طالب تھے۔ ایک سوار جو بظاہر کوئی بادیہ نشین ([11] ) تھا آپ کی خدمت میں آیا اور یوں عرض کرنے لگا: ’’ یارسول اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فلاں قبیلے کے لوگ ایمان لائے ہیں میں ان سے کہا کر تا تھا کہ اگر تم مسلمان ہو جاؤ تو تمہیں رزق بکثرت ملے گا۔ اب ان کے ہاں اِمساک باراں  ([12] )  اور قحط ہے۔ یارسول اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھے اندیشہ ہے کہیں وہ طمع کے سبب سے اسلام سے برگشتہ نہ ہو جائیں ۔  ([13] )  کیونکہ طمع کے لئے ہی وہ اسلام میں داخل ہو ئے ہیں ۔ اگر آپ کی ر ائے مبارک ہو توکچھ ان کی دستگیر ی فرمائیے۔ ‘‘  یہ سن کر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے پہلو میں ایک شخص  (جو میرے گمان میں حضرت علی تھے )  کی طرف دیکھا۔ اس نے عرض کیا کہ اس میں سے تو کچھ با قی نہیں رہا۔ یہ دیکھ کر میں آگے بڑھا اور آپ سے کھجوروں کی میعاد معین میعاد معلوم پر خرید کی اور اس کی قیمت اَسّی مثقال سونا اپنی ہمیان  ([14] ) سے نکال کر پیشتر دے دی۔ آپ نے وہ اَسی مثقال اس سوار کو دے دیئے اور فرمایا کہ جلدی جاؤ اور اس قبیلے کے لوگوں میں اسے تقسیم کر دو۔ جب میعاد ختم ہو نے میں دو تین دن باقی رہ گئے تو رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک انصاری کے جنازے کے ساتھ نکلے۔آپ کے ہمراہ منجملہ دیگر اصحاب حضرت ابو بکر وعمرو عثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمتھے۔ جب آپ نمازِ



[1]     اصابہ وغیرہ۔ (الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ،۷۴۲۶۔کعب بن زہیر،ج۵،ص۴۴۳۔۴۴۴بالتغیر والسیرۃ النبویۃ لابن ہشام،امرکعب بن زہیر بعد الانصراف عن الطائف،ص۵۱۰۔۵۱۱۔علمیہ)

[2]     صحیح بخاری، باب قتل حمزہ۔ (صحیح البخاری،کتاب المغازی، باب قتل حمزۃ،الحدیث:۴۰۷۲،ج۳،ص۴۲۔علمیہ)

[3]     فاحش کے معنی ہے کلا م میں بالطبع فحش کرنے والااور متفحش کے معنی بتکلف فحش کرنے والا ہیں ۔علمیہ

[4]     شمائل ترمذی، باب ماجاء فی خلق رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ والہ وسلم۔ (الشمائل المحمدیۃ للترمذی،باب ماجاء فی خلق رسول اللّٰہ$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن