30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت یسار رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی صاحبزادی عَمْرَہ کا بیان ہے کہ میرے باپ کے سر میں سفید بال نہ آئے یہاں تک کہ انہوں نے وفات پائی۔ ([1] )
{17} … حضرت ابو زید بن اَخطب اَنصاری خزرجی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے سر اور چہرے پر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا مبارک ہاتھ پھیراسو سال سے زائد ان کی عمر ہوگئی مگر سر اور ڈاڑھی میں کوئی سفید بال نہ تھا۔ ([2] )
{18} … حضرت ابو سِنان عبدی صباحی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے چہر ے پر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا دست مبارک پھیرا ان کی عمر نوے برس کی ہوگئی مگر چہر ہ بجلی کی طرح چمکتا تھا۔ ([3] )
{19} … حضرت ابو غَزْوان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُحالت کفر میں رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پوچھا کہ تمہارا کیا نام ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ ابو غزوان۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کے لئے سات بکریوں کا دودھ دوہا اور وہ سب پی گئے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کو دعوت اسلام دی وہ مسلمان ہو گئے پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کے سینے پر اپنا ہاتھ مبارک پھیر دیا دو سرے روز صبح کے وقت صرف ایک بکری دوہی گئی وہ اس کابھی تمام دودھ نہ پی سکے۔ ([4] )
{20} … حضرت سَہْل بن رافع رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ دو صاع کھجور یں بطو ر زکوٰۃ اور اپنی لڑکی عَمِیْرَہ کو لے کر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت بابر کت میں حاضرہوئے اور عرض کیا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرے حق میں اور لڑکی کے حق میں دعائے خیر فرمائیں اور اس لڑکی کے سر پر اپنا مبارک ہاتھ پھیر دیں ۔ عَمِیْرَہ کا قول ہے کہ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا ہاتھ مبارک مجھ پر رکھا۔ میں اللّٰہ کی قسم کھاتی ہوں کہ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک ہاتھ کی ٹھنڈک بعد میں میرے کلیجے پر رہی۔ ([5] )
{21} …حضرت سائب بن یزید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا آزاد کر دہ غلام عطا ء بیان کر تا ہے کہ میں نے حضرت سائب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کودیکھاکہ ان کی ڈاڑ ھی کے بال سفید تھے مگر سر کے بال سیاہ تھے۔ میں نے پوچھا: آقا! آپ کے سر کے بال سفید کیوں نہیں ہوتے؟ انہوں نے جواب دیاکہ ایک روز میں لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھاحضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے لڑکوں کو سلام کیا۔ ان میں سے میں نے سلام کا جواب دیا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے بلا یا اور اپنا مبارک ہاتھ میرے سرپر رکھ کر فرمایا: ’’ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تجھ میں برکت دے۔ ‘‘ پس حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دست مبارک کی جگہ پر سفید بال کبھی نہ آئیں گے۔ ([6] )
{22} … حضرت عبد اللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا بیان ہے کہ میں عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرایا کر تا تھا۔ ایک روز رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ تھے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: لڑکے! کیا تیرے پاس دودھ ہے؟ میں نے کہاکہ ہاں ! لیکن میں امین ہوں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: کیا تیرے پاس کوئی ایسی بکری ہے جس پر نرنہ کودا ہو؟ میں نے جواب دیاکہ ہاں ۔ پس میں نے ایک بکری پیش کی جس کا تھن نہ تھا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تھن کی جگہ پر اپنا دست مبارک پھیر ا۔ ناگاہ ایک دودھ بھر اتھن نمودار ہوا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دودھ دوہااور حضرت ابو بکر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور مجھ کو پلا یاپھر تھن سے ارشاد فرمایا کہ سکڑ جا۔ پس وہ ایسا ہی ہو گیاجیسا کہ پہلے تھا۔ یہ دیکھ کر میں نے عرض کیاکہ یا رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے تعلیم دیجئے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے میرے سر پر ہاتھ پھیر ااور دعا ئے برکت دے کر فرمایاکہ تو تعلیم یا فتہ لڑکا ہے۔ پس میں اسلام لایا۔ ([7] )
{23} … حضرت محمد بن انس بن فضالہ انصاری اوسی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ذکر کرتے ہیں کہ جب رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مدینے میں تشریف لا ئے تو میں دو ہفتے کا تھامجھے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں لے گئے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے میرے سر پر دست مبارک پھیر ا اور دعا ئے برکت فرمائی اور ارشادفرمایاکہ اس کا نام میرے نام پر رکھومگر میری کنیت نہ رکھو۔ ان کے صاحبزادے یو نس کا قول ہے کہ میرے والد بو ڑ ھے ہو گئے اور ان کے تمام بال سفید ہوگئے مگر سر کے بال جن پر دست مبارک پھرا تھا سفید نہ ہوئے۔ ([8] )
{24} … حضرت عُبَادَہ بن سَعَد بن عثمان زُرَقی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے سر پر آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا دست مبارک پھیرا اور دعا فرمائی۔ انہوں نے اَسّی سال کی عمر میں وفات پائی اور کوئی بال سفید نہ ہوا۔ ([9] )
{25} … حضرت بشر (یا بشیر) بن عقربہ جہنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا بیان ہے کہ میرے والد مجھ کو رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں لے گئے۔ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پو چھا کہ یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ میرا بیٹا بَحِیْرہے۔ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے فرمایاکہ نزدیک آؤ۔ میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دائیں ہاتھ بیٹھ گیا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے میرے سر پر اپنا دست مبارک پھیر ا اور مجھ سے پوچھاکہ تمہارا کیا نام ہے؟ میں نے عرض کیا کہ یارسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرانام بَحِیْرہے۔ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: نہیں بلکہ تمہارا نام بشیر ہے۔ میری زبان میں لکنت تھی۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے میرے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈال دیالکنت جاتی رہی۔ میرے سر کے تمام بال سفید ہو گئے مگر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع