دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
نے کبھی ان بتوں کے ا ٓگے سر نہیں جھکایا۔ اسی طرح حیا اور وقار، خاموشی اور حق پسندی، مروت اور ملنساری، ایفائے عہد (وعدہ پورا کرنے)اور امانت داری، خوش روئی(خوبصورتی) اور عاجزی، غریبوں فقیروں کی غم خواری اور خبر گیری(خبر رکھنے)، خلقِ خدا کی خیر خواہی اور احساس سمیت تمام نیک عادتوں میں آپ اتنے بلند تھے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ غرض وحی نازل ہونے سے پہلے بھی آپ کی مقدس زندگی اچھے اخلاق اور بہترین کاموں کا مجسمہ رہی۔ گویا آپ ایسے پھول ہیں جس میں کوئی کانٹا نہیں اور ایسی شمع ہیں جس میں دھویں کا نام و نشان نہیں۔ آج بھی کوئی عقل سلیم رکھنے والا آپ کی زندگی میں غور کرے تو اس بات کو مان لینے کے سوا چارہ نہیں ہوگا کہ آپ کا کردار انسانیت کا ا یسا عظیم اور غیر معمولی کردار ہے جو کسی ا ور کے لئے ممکن ہی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے اعلانِ نبوت کرتے ہی حقیقت سمجھنےاور فطرتِ سلیمہ رکھنے والے لوگ آپ پر ایمان لے آئےاور تن من دھن سے آپ پر قربان ہونے لگے۔

ذہنی آزمائش

سیرتِ طیبہ کو یاد رکھنے کی نیت سے درجِ ذیل سوالوں کے جوابات پر غور کریں سوال :قریش تجارت کیلئے کہاں کا سفر کرتے تھے اور اس سے انہیں کیا فوائد تھے؟ سوال:شہرِ بُصریٰ اور نسطورا راہب کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ سوال: مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سفرِ شام میں کیا کیا برکتیں ظاہر ہوئیں؟ سوال:حضرتِ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سیرت کے نمایاں پہلو بیان کیجئے ۔ سوال: رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی جوانی میں ہونے والی تعمیر کعبہ کا واقعہ کیا ہے؟

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن