دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
(لگانے) کا مرحلہ آیا تو قبیلوں میں سخت اختلاف ہوگیا۔ ہر قبیلے کی خواہش تھی کہ اس مقدس پتھر کو نصب کرنے کا اعزاز اسی کے پاس آئے۔ کئی دن تک یہ جھگڑا چلتا رہا، آخر ایک دانا (سمجھ دار) شخص نے جھگڑا ختم کرنے کے لئے یہ تجویز دی کہ کل سب سے پہلے جو شخص باب بنی شیبہ سے حرم میں داخل ہو، اسی کو فیصلہ کرنے دیں اور سب اس کا فیصلہ تسلیم کریں۔ یہ تجویز پسند کی گئی اور سب نے اتفاق کر لیا۔

کون آیا ؟

اگلی صبح سب کی نظریں باب بنی شیبہ(موجودہ باب السلام) پر لگی تھیں، کون آئے گا ا ور کیا فیصلہ ہوگا؟ سب کے دل بے تابانہ(تیز تیز) دھڑک رہے تھے، آخر انتظار ختم ہوا اور چاند سے پیاری ایک شخصیت مخصوص دروازے سے اندر داخل ہوئی، اس ہستی پر نگا ہ پڑتے ہی سب پکاراٹھے: ” هٰذَا مُحَمَّدٌ، هٰذَا الْاَمِينُ قَدْ رَضِينَا بِهٖ یعنی یہ محمد ہیں،یہ امین ہیں، ہم ان پر راضی ہیں۔“1 جب صورتحال پیش کی گئی تو آپ نے ایسا انصاف والا حل پیش فرمایا: جسے سن کر سب اش اش کر اٹھے۔ فرمایا: زمین پر ایک بڑی چادر بچھاؤ! چادر بچھا دی گئی تو آپ نے حَجرِ اَسود اٹھا کر اس پر رکھ دیا اور فرمایا:اس چادر کو تمام قبائل کے سردار مل کر اٹھا لیں۔ سب نے ایسا ہی کیااور جب حجرِ اسود اپنے مقام تک پہنچ گیا تو آپ نے اپنے برکت بھرے ہاتھوں سے اس مقدس پتھر کو اٹھا کر اس کی جگہ رکھ دیا۔یوں آپ کی ذہا نت سے سب کو پتھر اٹھانے کی سعادت بھی مل گئی اور لڑائی جھگڑے کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ 2
1 الشفاء ، 1/134 2 طبقات ابن سعد، 1/116۔ -117شرح الزرقانی علی المواہب،1/251

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن