دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
بچپن سے شریف اور عالی(بلند) ہمت تھیں، ان کی پہلی شادی ابوہالہ تمیمی سے ہوئی، اس سے دو صاحبزادے ہوئے:(1)ہند1 اور(2) ہالہ۔2 تمیمی کے انتقال کے بعد ان کی دوسری شادی عتیق بن عائذ سے ہوئی، اس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی، جس کانام بھی ہند3 تھا۔4 عتیق کی وفات کے بعد کئی معزز افراد نے آپ کی طرف نکاح کے پیغام بھیجے مگر یہ آمادہ نہ ہوئیں۔کیونکہ اب یہ منتظر تھیں کہ وہ نبی آئیں جن کی آمد کے تذکرے ہو رہے ہیں۔ ہوا یہ تھا کہ عرب میں قریش کی خواتین کا ایک میلہ لگتا تھا، وہاں قومِ یہود کا ایک نجومی آیا اور کہنے لگا: اے قریش کی خواتین! عنقریب یہاں ایک نبی ظاہر ہونے والے ہیں ۔ تم میں سے جو ان کی منکوحہ (بیوی)بن سکے تو اسے ضرور کوشش کرنی چاہیے۔ بقیہ خواتین نے اس پیشین گوئی پر کان نہ دھرے مگر حضرت خدیجہ نے یہ بات دل میں بٹھا لی۔ پھر جب انہیں میسرہ کی زبانی سفرِ شام کے عجیب و غریب واقعات معلوم ہوئے تو انہوں نے کہا: ” اِنْ کَانَ مَا قَالَهُ الْیَہُوْ دِیُّ حَقًّا مَا ذَاکَ اِلَّا ہٰذَا “ یعنی اگر اس یہودی نجومی کی بات سچی ہے تو یقیناً وہ نبی آخر الزماں یہی ہیں۔5
1 حضرت ہند بن ابو ہالہ رضی اللہُ عنہ صحابی اور رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے رضاعی بیٹے ہیں۔ یہ چھوٹی عمر میں نبی علیہ السّلام کو جی بھر کر دیکھتے تھے کیونکہ انہوں نے آپ ہی کے گھر پرورش پائی تھی۔ بعد میں اسلام لائے اور احادیث روایت کیں۔ یہ بڑا فصیح و بلیغ کلام کرتے تھے، اسی لئے بڑے زبردست طریقے سےآقا کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا حسن و جمال بیان فرمایا ہے۔یہ جنگِ جمل میں شہید ہوئے۔ (الاصابہ ، 6/436 تا 437 ) 2 حضرت ہالہ بن ابی ہالہ رضی اللہُ عنہ صحابیِ رسول اور حضرت خدیجہ کے پہلےشوہر سے بیٹے ہیں۔ (الاصابہ ، 6/406 ) یہ بھی مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے رضاعی بیٹے ہوئے۔ 3 حضرت ہند بنت عتیق عائذ رضی اللہُ عنہا صحابیہ ہیں ،حضرت خدیجہ کے شوہر عتیق بن عائذ کی بیٹی ہیں۔ حضرت خدیجہ کی نسبت سے ان کی اولاد کو بنو طاہرہ کہتے ہیں ۔ (سیرت رسول عربی،ص598) 4 معجم کبیر،22/448،حدیث:1091 5 سبل الہدى و الرشاد ، 2/ 164

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن