30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صاف ستھری فطرت کے سبب شرک و کفر کے ان مرکزوں سے نفرت کا اظہار کیا۔ راہب نے اب اللہ پاک کے نام کی قسم دے کر کچھ پوچھنے کی کوشش کی۔ آپ نے رضا مندی کا اظہار کیا تو اس نے آپ سے کچھ سوالات کئے، توقع کے مطابق جوابات پا کراس نے پشتِ اقدس سےکپڑا ہٹا کر مہر نبوت کو بغور دیکھا اور اسے چوم لیا۔ پھر جناب ابوطالب سے یہ مکالمہ ہوا:
راہب: یہ بچہ آپ کا ہے؟ابوطالب:ہاں بیٹا ہے میرا۔ را ہب:ہو ہی نہیں سکتا کہ ان کے والد زندہ ہوں۔ ابوطالب: ٹھیک، بیٹا یعنی میرا بھتیجا ہے۔ جب یہ اپنی ماں کےشکم میں تھے تب ہی وہ فوت ہو گئے تھے۔ راہب: ٹھیک بات کہی، ان کی والدہ کہاں ہیں؟ ابو طالب: کچھ عرصہ ہوا وہ بھی فوت ہو گئیں۔ راہب: آپ کے بھتیجے کی بڑی شان ہے، انہیں لیں اور واپس وطن چلےجائیں، یہود سے ہمیشہ ہوشیار رہیں، اگر اُنہوں نے اِنہیں پہچان لیا، جیسا کہ میں نے پہچانا ہے تو وہ اِنہیں نقصان پہنچانے سے باز نہیں آئیں گے۔ راہب نے یہ بھی بتا دیا: ” ہٰذَا سَیِّدُ الْعٰلَمِیْن، ہٰذَا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْن، یَبْعَثُ اللہ رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْن یعنی یہ تمام جہانوں کے سردار اور تمام جہانوں کے رب کے رسول ہیں، اللہ پاک انہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گا۔“ ابوطالب نے اس پُرخلوص نصیحت کو پلے باندھا اور انہیں ساتھ لے کر واپس آ گئے۔1
حربِ فجار:
اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عمر مبارک جب 14 سال کی تھی، تب جنگِ فجار کا
1 طبقات ابن سعد، 1/123- البدایۃ والنہایۃ، 2/243ملتقطا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع