دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
عرصے سے ٹھہرا ہوا تھا، اس کی خانقاہ کے پاس سے قافلے گزرتے ہی رہتے تھے، اس نے کبھی ان کی پروا نہیں کی تھی، لیکن اس دفعہ اس نے خانقاہ سے دیکھا کہ ایک نوخیز لڑکے پر بادل سایہ کرتا ہے، جہاں وہ جائے بادل ساتھ جاتا ہے، جب قافلہ درخت کے نیچے بیٹھا تو بچے کے لئے درخت کے سائے میں جگہ نہ رہی،لیکن درخت نے جھک کر اپنا سایہ اس پر پھیلا دیا ۔ یہ حیرت انگیز مناظراس کے لئے تعجب کا باعث بنے۔ اس نے تمام قافلے وا لوں کی دعوت کر ڈالی،اب حیران ہونے کی باری قافلے وا لوں کی تھی، ایک شخص سے رہا نہ گیا، وہ پوچھ بیٹھا: پہلےبھی ہم اس راستے سے بارہا گزرے ہیں،مگر اس سے پہلے تو آپ کو کبھی ہماری دعوت کا خیال نہیں آیا۔ اس دفعہ ایسا کیا ہوگیا ہے کہ آپ بنفسِ نفیس(خود ) دعوت دینے آگئے ہیں۔ راہب نے بات ٹال دی اور ضیافت (دعوت) قبول کرنے پر اصرارکیا، قافلے والوں نے دعوت قبول کرلی۔

راہب کی تفتیش:

راہب نے دعوت کے وقت سب کا استقبال کیا اور منتظر رہا کہ وہ پیکرِ نور بھی مجھےنظر آئے،مگر ایسا ہو نہ سکا۔ اس نے پوچھا: سب آگئے ہیں یاکوئی رہ بھی گیا ہے؟ بتایا گیا کہ سب آگئے ہیں، البتہ ایک بچہ سامان وغیرہ کی حفاظت کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس نے کہا: یہ ٹھیک نہیں ہے کہ سب سیر ہو کر (پیٹ بھر کر) کھائیں اور وہ محروم رہ جائے، اسےبھی بلاؤ! نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے چچا حارث گئے اور آپ کو بلا لائے۔ جب اس نے آپ کے چاند سے چہرے کی زیارت کر لی تو مطمئن ہو گیا۔ سب کو کھانا کھلا کر فارغ کر کے وہ راہب آپ کے پاس آیا، آزمانے کے لئے لات و عزی کا واسطہ دے کر کچھ پوچھنے کی اجازت چاہی۔ آپ نے اپنی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن