دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

پاکیزہ اخلاق:

مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کفالت و نگہداشت(حفاظت) کے لئے اپنے چچا جناب ابو طالب کے پاس آئے تو اللہ کریم نے دونوں میاں بیوی 1کے دلوں میں اپنے بھتیجے کی شدید محبت ڈال دی۔ وہ اپنی حقیقی اولاد سے بڑھ کر ان سے پیار اور شفقت کا مظاہرہ کرتے۔ یہی پیا ر تھا کہ آپ کے چچا رات کوسوتے تو حقیقی اولاد کی بجائے بھتیجے کو پہلو میں سلاتے۔2 آپ کے پاکیزہ کردار سے متعلق آپ کے چچا کی گواہی کچھ یوں ہے: میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ نے کبھی کسی وقت کوئی جھوٹ بولا ہو یا کبھی کسی کو دھوکا دیا ہو یا کبھی کسی کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو یا بیہودہ لڑکوں کے پاس کھیلنے کے لئے گئے ہوں یا کبھی کوئی خلافِ تہذیب بات کی ہو۔ ہمیشہ انتہائی خوش اخلاق، نیک اطوار (انداز)، نرم گفتار، بلند کردار اور اعلیٰ درجہ کے پارسا(نیک) اور پرہیز گار رہے۔3

روئے انور سے بارانِ رحمت کی طلب:

اسی دور میں ایک وا قعے نے سب کی توجہ آپ کی طرف کر دی۔ ہوا یوں کہ مکہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سخت قحط پڑ گیا۔ عرصے سے بارش کی ایک بوندبھی نہ ٹپکی تھی ۔ ہر شخص پریشان تھا، چند لوگ ایک جگہ بیٹھے اس پر بات چیت کر رہے تھے اور اس
1 ان کی زوجہ حضرت فاطمہ بنت اسد بن ہاشم رضی اللہ عنہا ہیں جوابتدائےاسلام میں ہی مسلمان ہوئیں، مدینہ منورہ ہجرت فرمائی۔آپ نہایت صالحہ تھیں، مدینے میں وصال فرمایا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کفن کے لئے اپنی قمیص عطا فرمائی اور ان کی قبر میں لیٹے۔(الاصابہ،8/268 ،269) 2 طبقات ابن سعد، 1/96 3 سیرتِ مصطفیٰ،ص83

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن