30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اپنی اولاد سے زیادہ آپ کو عزیز رکھتے تھے۔ آپ تھے ہی ایسے کہ ہر ایک کا دل بے اختیار آپ کی طرف کھنچتا تھا، پھر نبوت کی برکتیں بھی دوسروں کو آپ کی طرف مائل کرتی تھیں، یوں چچا کی آنکھوں کا تارا بن گئے۔ ابو طالب مالی اعتبار سے اتنے مضبوط نہیں تھے، نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ان کے پاس آنے سے فائدہ یہ ہوا کہ ان کا گھر رحمتوں اور برکتوں کی کان بن گیا۔ انہی کا بیان ہے: جب بھی میرے بچے کھانا کھاتے تو ان کا پیٹ نہ بھرتا، لیکن جب سے حضور ان کے ساتھ کھانا تَناوُل فرمانے لگے تو کھانے میں ایسی برکت ہوتی کہ سب کا پیٹ بھر جاتاتھا۔ اسی طرح دودھ کےجس برتن سے آپ چند گھونٹ نوش فرما لیتے تو اس میں ایسی برکت ہوتی کہ سب کے پیٹ بھر جاتے مگر دودھ پھر بھی بچا رہتا۔ 1 ایسے مبا رک ا ور پاکیزہ بھتیجے سے ابوطالب جتنا بھی پیا ر کرتے کم ہی تھا۔
ذہنی آزمائش
سیرتِ طیبہ کو یاد رکھنے کی نیت سے درجِ ذیل سوالوں کے جوابات پر غور کریں
سوال : نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے والدہ ماجدہ کے ساتھ سفرِ مدینہ کے کیا مقاصد تھے؟
سوال :حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے دادا کی آپ سے محبت کے کچھ انداز بیان کریں؟
سوال :سیدہ آمنہ کے آخری کلمات کیا تھے؟ اور ان پر امام احمد رضا خان نےکیا تبصرہ کیا ہے؟
سوال : اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم والدین کریمین کی وفات کے بعد کس کس کی کفالت میں رہے؟
1 دلائل النبوۃ للاصبہانی،1/95
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع