30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بنوسعد سے آنے کے بعد اپنی والدہ حضرت آمنہ کی آغوشِ محبت (محبت کے سائے)میں رہنے لگے۔ بنو سعد سے وا پسی کے وقت آپ کی عمر مبارک چاریا پانچ سال تھی مگر چونکہ آپ کی نشو و نما عام بچوں سے بالکل مختلف تھی، اس لئے اس ننھی عمر میں بھی 10سال کے مضبوط لڑکے جیسےنظر آتے تھے۔اس بنا پر گمان کیا جا سکتا ہے کہ جب آپ کی عمر چھ سال کی ہوئی ہوگی تو آپ یقیناً مضبوط نوجوان سےکم نہ دکھائی دیتے ہوں گے۔
والدہ ماجدہ کے ساتھ سفرِ مدینہ:
مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عمر مبارک کا چھٹا سال تھا جب آپ کی وا لدہ حضرت آمنہ نے حضرت عبد المطلب کی اجازت سے مدینہ منورہ 1جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس سفر کے دو بنیادی مقاصد تھے: (1) ایک یہ کہ اپنے جگر گوشے (بیٹے) کو ان کے والدِ ماجد کے مزار کی زیارت کروائیں۔ (2)دوسرا یہ کہ انہیں اپنے دادا عبدالمطلب کے ننھیال سے بھی متعارف کروائیں (ملائیں)۔حضرت عبدالمطلب اپنی بہو کی اس درخوا ست کو مسترد نہ کر سکے اور جانے کی اجازت دے دی۔ سیدہ آمنہ نے آپ کو اور بطورِ خادمہ حضرت اُمِّ ایمن کو
1 ہجرت نبوی سے قبل اس شہرکا نام یثرب تھا مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بعدِ ہجرت اس کا نام مدینہ رکھا،اب مدینہ منورہ کو یثرب کہناناجائزوممنوع اور گناہ ہے، اس سے توبہ لازم ہے۔( فتاوی رضویہ،21 /116ملخصا)شہر مدینہ(Madina) کاپورا نام مدینۃ النبی ہے۔ یہاں مسجد ِ نبوی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا روضہ مبارک ہے۔ اس شہر کا رقبہ تقریباً 589مربع کلو میٹر ہے۔ مکہ شریف سےیہ شہر تقریباً 342کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ آج کل بائی روڈ مسافت450 کلومیٹرہے۔مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ظاہری حیات کے تقریباً 10سال یہاں گزارے۔ یہ شہر عاشقان رسول کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع