30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پاکیزہ کلمات سے آپ کی مدح و ثنا کرتیں اور آپ کے مستقبل کے لئے دعائیں کرتیں ان میں سے کچھ اشعار یہ ہیں:
يَا رَبَّنَا اَبْقِ لَنَا مُحَمَّدَا حَتّٰى اَرَاهٗ يَاْفِعًا وَاَمْرَدَا
ثُمَّ اَرَاهٗ سَيِّدًا مُسَوَّدَا وَاكْبِتْ اَعَادِيْهِ مَعًا وَالْحُسَّدَا
وَاَعْطِهِ عِزًّا يَدُوْمُ أَبَدًا1
شقِّ صدر کا واقعہ:
واپسی کے کچھ ہی ماہ بعد شَقِّ صدر کا واقعہ پیش آیا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بتایا کہ اپنے بچپن میں وہ ایک دفعہ بچوں کے ساتھ تھے، اچانک جبرائیل آئے، انہوں نے مجھے لٹا کر سینہ چاک کرکے دل سے جما ہوا خون نکالا اور پھر دل کو سونے کےطشت(تھال) میں رکھ کر زمزم کے پانی سے دھویا، پھر اس کو جوڑ کر اپنی جگہ رکھ دیا۔ یہ منظر دیکھ کر بچے دوڑتے ہوئے آپ کی رضاعی ماں کے پاس گئے اور کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )قتل کر دیئے گئے ہیں۔ یہ سن کر سب دوڑ کر آپ کے پاس آئے اور دیکھا کہ آپ کا رنگ بدلا ہوا ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے: میں نے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم کے مبارک سینے پر اس سلائی کے نشانات دیکھے ہیں۔2 اس واقعے سے حضرت
1 ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمارے لئے محمد (صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کو سلامت رکھنا، تاکہ میں انہیں نوعمر اور نوجوان ہوتا دیکھ سکوں، پھر میں اِنہیں مسلمہ سردار کے روپ میں دیکھوں اور (اےاللہ!) ان کے دشمنوں اور حاسدین کو ذلیل و رُسوا کرنا جبکہ انہیں دائمی عزت دینا۔(الاصابۃ ، 8/206)
2 مسلم، ص88، حدیث :413 ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع