30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جبکہ دوسرے لوگوں کے ریوڑ بھوکے واپس آتے اور ان کے دودھ بھی نہ ہوتا۔ وہ لوگ اپنے چرواہوں کو ڈانتے اور کہتے: تم لوگ بھی اپنی بکریاں وہیں چراؤ جہاں ابو ذؤیب (حلیمہ) کی بکریاں چرتی ہیں۔1
مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی برکتوں سے صرف بی بی حلیمہ رضی اللہ عنہا کا گھرانہ فیض یا ب نہیں ہوا، بنو سعد کے دوسرے لوگوں کو بھی خوب برکتیں ملیں۔ یوں کہ ان کے علاقے سے قحط ختم ہوگیا، زمین سرسبز و شاداب ہوگئی، درختوں میں خوب پھل لگے، اونٹ موٹے تازے ہو گئے۔ حضرت حلیمہ نے اہل قبیلہ کو مزید فیض دینے کے لئے آپ کے مبارک پاؤں ایک حوض میں دھو کر اس کا پانی قوم کی بکریوں کو پلایا،ساری بکریاں حاملہ ہو گئیں اور قوم ان کے دودھ سے آسودہ (خوش حال) ہوگئی۔2 قبیلے میں کوئی بیمار ہو جاتا تو اس کے متاثرہ حصے پر آپ کا ہاتھ مبارک پھیرا جاتا تو وہ بھی ٹھیک ہو جاتا۔3 اپنے اسی دور میں آپ نے بکریاں بھی چرائیں۔ بکریاں چرانے کی رغبت آپ کے دل میں اس لیے پیدا کی گئی کہ اس سے شفقت، صبر، عاجزی اور انکسار پیدا ہوتا ہے، جو آپ کے منصب کے موافق اور مطابق تھا۔ 4
انوکھی نشو و نما:
مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پرورش عام بچوں سے بالکل ہٹ کر تھی۔ بی بی
1 سیرت حلبیہ، 1/133
2 سیرت حلبیہ، 1/133
3 انوارِ جمالِ مصطفیٰ، ص108،107 ملتقطاً
4 سیرت حلبیہ، 1/135
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع