دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

میرے گھر حبیبِ خدا آگئے ہیں:

سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا مزید فرماتی ہیں: بی بی آمنہ کے لال کو سینے سے لگائے واپسی کا سفر شروع ہوا، جب میں اپنی سواری پر سوار ہوئی تو ان کی ایسی برکت ظاہر ہوئی کہ وہی سواری جس نے آتے وقت سارے قافلے کو پریشان کر دیا تھا اب اس کی حالت ہی بدل گئی، اب کے وہ اتنی تیزگام ( تیزرفتار) ہوگئی کہ بار بار کاروان کو پیچھے چھوڑ جاتی۔ قافلے والے مجھ سے فریاد کرتے: حلیمہ! ہم پر رحم کر! اتنا تیز نہ چل کہ ہم تیرا ساتھ نہ دے سکیں۔ میری ساتھی عورتیں مجھ سے پوچھتی تھیں:حلیمہ! کیا یہ وہی سواری نہیں ہے جو آتے وقت تیرا بوجھ نہیں اٹھا پا رہی تھی؟ میں جواب دیتی: ہاں! سواری تو وہی ہے(البتہ سُوار بدل گیا ہے۔)1 آخر کار سفر تمام (مکمل) ہوا اور جب ہم اپنے گھروں کو پہنچے تو میرے قحط زدہ گاؤں کی فضا مہک اٹھی، لَمْ یَبْقَ مَنْزِلٌ مِنْ مَنَازِلِ بَنِیْ سَعْدٍ اِلَّا شَمَمْنَا مِنْہُ رِیْحَ الْمِسْکِ یعنی بنی سعد کے تمام گھروں سے کستوری کی خوشبو آ نےلگی۔2

اٹھی چار سو رحمتوں کی گھٹائیں:

سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا مزید فرماتی ہیں: ہمارا علاقہ سب سے زیادہ قحط زدہ تھا، گھاس اور سبزہ نام کو نہ تھا، لیکن میری بکریاں جب شام کو واپس آتیں تو ان کے پیٹ غذا سے اور کھیریاں دودھ سے بھری ہوئی ہوتیں۔ ہم دودھ دوہتے(نکالتے) اور خوب سیر ہو کر پیتے۔
1 سیرت حلبیہ، 1/132 2 سیرت حلبیہ، 1/135

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن