دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
گھر والوں سے اجازت لے کر اپنے شوہر کے پاس واپس آ گئی۔1

ہوئے ہر طرف اجالے اجالے:

مزید فرماتی ہیں: قحط کی وجہ سے اچھی غذا مجھے میسر نہیں تھی، دودھ نہ بننے کی وجہ سے میرا اپنا بیٹا ساری ساری رات بھوک سے روتا اور بلکتا رہتا، نہ خود سوتا تھا نہ ہمیں سونے دیتا۔ اس دن جب میں نومولود کو دودھ پلانے بیٹھی تو یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی کہ عبدالمطلب کے پوتے دودھ نوشںِ جاں کرتے (پیتے) جا رہے ہیں اور دودھ آتا جا رہا ہے، اَلْغَرَض! نومولود نے اچھی طرح دودھ پیا، ایک طرف سے پلانے کے بعد دوسری طرف سے پلانا چاہا لیکن انہوں نے قبول نہ فرمایا اور ہمیشہ ایسے ہی ہوا کہ ایک ہی طرف سے دودھ پیتے، دوسری طرف بھائی کے لئے چھوڑ دیتے۔ یہ اس بات کا اظہار تھا کہ جہاں میں عدل و انصا ف کا بول بالا کرنے والے آقا نے رضاعت کے دوران ہی بھائی کے حق کو تحفظ دے دیا ہے۔ ان کے بعد میں نے اپنے بیٹے کو دودھ پلایا، دودھ کافی تھا تو اس نے بھی سیر ہو کر دودھ پیا۔ دونوں بچوں کو آرام سے لٹانے کے بعداپنا پیٹ بھرنے کی فکر ہوئی۔ میرے شوہر اٹھ کر اونٹنی کے پاس گئے کہ شاید کچھ نہ کچھ دودھ مل جائے۔ وہاں جا کر دیکھا تو حیران ہو گئے کہ تھن دودھ سے بھرے ہوئے تھے۔ خوب دودھ دوہا(نکالا) اور جی بھر کے پیا۔ قحط کا زمانہ شروع ہونے کے بعد وہ پہلی شب تھی جو ہم نے سکون و چین سے گزاری۔ جب صبح کو بیدار ہوئے )جاگے( تو میرے شوہر کہنے لگے: وَاللہ یَا حَلِیْمَۃ! لَقَدْ اَخَذْتِ نَسْمَۃً مُبَارَکَۃً یعنی اے حلیمہ! خدا کی قسم! تم سراپا برکت وجود لے آئی ہو۔ میں نے جواباً کہا: وَاللہ اِنّیْ لَاَرْجُوْ ذٰلِکَ یعنی بخدا مجھے بھی یہی امید ہے۔2
1 سیرت حلبیہ، 1/132 2 سبل الہدی والرشاد،1/387

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن