30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بنو سعد طائف شہر سے 75کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، یہاں کی آب و ہوا متعدل، نظارے دل کش جبکہ ماحول بہترین ہے۔ یہاں کا شہد اور انگور بہت مشہور ہیں۔ مکہ شریف سے اس کا فاصلہ تقریباً 157 کلو میٹر ہے۔ اس علاقے کی ایک تصویر
مبارک حلیمہ تجھے ہو مبارک:
بالآخر میں حضرت آمنہ کے گھر اس کمرے میں پہنچی جہاں وہ نومولودجلوہ دکھارہے تھے۔ وہ دودھ کی طرح سفید اونی کپڑے میں لپٹے سبز رنگ کی ریشمی چادر پر آرا م فرما تھے۔ خوشبو کی لپٹیں اٹھ رہی تھیں اور فضا میں دل آویز خوشبو رچی بسی تھی۔ اتنا حسین و جمیل اور پیارا بچہ میں نے اس سے پہلےکبھی نہیں دیکھا تھا۔ میں دھیرے دھیرے آگے بڑھی اور آہستہ سے اپنا ہاتھ ان کے سینے پر رکھ دیا۔ اسی وقت انہوں نے اپنی قدرتی سرمگیں(سرمہ لگی)آنکھیں کھول دیں اور مجھے لگا کہ مجھےدیکھ کرمسکرائے ہیں۔ ان کی روشن روشن آنکھوں سے انوار کی بارش ہو رہی تھی اور یوں لگ رہا تھا کہ آسمان بھی اسی نور سے فیض پا رہا ہے۔ شوق و محبت میں بے اختیار ہو کر میں نے ان کی پیشانی چوم لی اور اٹھا کر سینے سے لگالیا۔ پھر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع