30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دامن اور کنواری لڑکیوں کی چھاتیوں میں دودھ پیدا فرما دیا۔1
داستانِ رضاعت:
مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو سب سے زیادہ دودھ پلانے کی سعادت بی بی حلیمہ رضی اللہ عنہا کے حصے میں آئی۔ ان سے رضاعت باکرامت کی پر کیف داستان انہی کی زبانی کچھ یوں ہے: ہمارے علاقے میں وہ دن قحط کے تھے، کھانے کو کچھ نہ رہا تو بنو سعد سے تعلق رکھنے والی 10 عورتیں رضاعت کے لئے بچوں کی تلاش میں سوئے مکہ روا نہ ہوئیں۔ میں بھی اپنے شوہر اور دودھ پیتے بچے کے ساتھ ان کے ہمراہ تھی۔ ہمارے پاس ایک اونٹنی اور ایک سفید رنگ کی گدھی تھی۔ قحط کی وجہ سےاونٹنی بھوکی تھی، اس کی کھیری سے دودھ کا ایک قطرہ تک نہ نکلتا تھا۔ گدھی بھی اتنی لاغر و کمزور تھی کہ راہ میں بار بار پیچھے رہ جاتی، کاروا ں آگے جا کر رک رک کر ہمارا انتظار کرتا پھر آگے بڑھتا۔ جوں توں کر کے ہم مکہ پہنچ گئے اور بچوں کی تلاش شروع کر دی۔ میری سب سہیلیوں کو بچے مل گئےمگر میری گود خالی رہی۔ عجب اتفاق کہ اسی دوران حضرت عبدالمطلب ادھرآ نکلے، ابتدائی بات چیت کے بعد فرمانے لگے: حلیمہ! میرے گھر میں ایک یتیم بچہ ہے، میں نے اس کے بارے میں دوسری دایوں سے بھی بات کی ہے مگر اسے کوئی لینے کو آمادہ نہیں۔ حلیمہ! کیا تم اسے لینے کو تیار ہو؟ فَعَسٰی اَنْ تَسْعَدِیْ بِہٖ یعنی امید ہے کہ تم اس کے ذریعے سعادتیں اور برکتیں پاؤگی۔ میں نے کہا: ذرا ٹھہریئے! میں اپنے شوہر سے مشورہ کر لوں۔ مشاورت کے بعد میں نے اس بچے کو لینے کی حامی بھر لی۔
1 فتاویٰ رضویہ، 30/ 295 ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع