30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
* اکثر حوالہ جات میں مصادر کتب کو سامنے رکھا گیا ہے۔ اس دوران سیرتِ طیبہ سے متعلق ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مضامین سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے اور وہاں کے حوالہ جات پر اعتماد بھی کیا گیا ہے۔
*کتاب میں واقعاتِ سیرت کی حکمتیں اور اسباب پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسباق و حکمتیں شامل کرنے کے لیےعلمائے اہل سنت کی کتابوں بالخصوص فقہ السیرۃللبوطی سےاستفادہ کیا گیاہے۔
* 263 سے 292 صفحات تک کتاب کو محدود کرنے کا ذہن تھا، اس لیے اس میں کچھ مباحث اختصار کے دامن میں ذکر کئے گئے ہیں اور کچھ ذکر نہ کیے جا سکے۔ تفصیل کیلئے مکتبۃ المدینہ کی دو کتابیں ”سیرتِ مصطفیٰ اور سیرتِ رسولِ عربی“ کا مطالعہ کیا جائے۔ فہرست، مصادر اور دیگر ضروری صفحات کے سوا بقیہ مواد تقریباً 272 صفحات پر محیط ہے۔
*سیرتِ طیبہ سے متعلق مقامات کی قدیم وجدید معلومات بھی پیش کی گئی ہیں۔ ان مقامات کی حرمین طیبین سے مسافت بھی ذکر کی گئی ہے۔ اس کیلئے نیٹ پر موجود ڈسٹینس کیلکولیٹر(Distance calculator)استعمال کیے گئے ہیں۔ (مقامات کی جدید معلومات یعنی محلِ وقوع، بائی روڈ فاصلہ، مسافت اور موجودہ نام وغیرہ مختلف ویب سائٹ اور بعض عربی کتب سے لی گئی ہیں۔ مقاماتِ مقدسہ کے ماہر اسلامی بھائیوں سے بھی معلومات لے کر کتاب میں درج کی گئی ہیں۔)
*قارئین کی دل چسپی کیلئے بعض مقدس مقامات کی تصاویر اور کچھ جگہوں کے نقشے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
*کتاب کے نام کیلئے امیرِ اہلِ سنت، حضرت ِ علّامہ محمد الیاس عطّار قادِری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ سے رجوع کیا گیا، آپ نے کتاب کا نام ”سیرتِ مصطفیٰ جانِ رحمت“ تجویز فرمایا۔
* امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے ایما پر ”المدینۃ العلمیہ“ میں کتابوں کو آسان بنانے کیلئے ایک شعبہ بنام ”شعبہ تسہیل“ قائم ہے۔ ہر عوامی کتاب اس شعبے سے ہو کر ہی اشاعت کیلئے جاتی ہے۔ یہ کتاب بھی آسان سے آسان تر بنانے کیلئے شعبہ تسہیل کو پیش کی گئی، شعبہ تسہیل کے رکن مولانا محمد بلال رضا عطاری مدنی صاحب نے شعبے کے اصولوں کے مطابق کتاب کی تسہیل فرمائی۔ ان کی راہ نمائی پر تقریباً 430 سے زائد جملوں اور الفاظ کی تسہیل(آسان اردو) شامل کی گئی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع