30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماتے ہیں: سیدِ عالم صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم کو جتنی بیبیوں نے دودھ پلایا سب اسلام لائیں۔1
مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم رضاعت کے لئے حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ بنو سعد2 کی طرف جا رہے تھے، تب راستے میں تین خوش بخت خواتین نے بھی آپ کو دودھ پلا کر سعادتوں بھری اس فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔ یہ تینوں پاک دامن بیبیاں کنواری تھیں۔ چنانچہ امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا حضور پُرنُور صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم کو گود میں لئے راہ (راستے)میں جاتی تھیں، تین نوجوان کنواری لڑکیوں نے وہ خدا بھاتی صورت دیکھی، جوشِ محبت سے اپنی پستانیں دہنِ اقدس (منہ مبارک)میں رکھیں، تینوں کے دودھ اتر آیا، تینوں پاکیزہ بیبیوں کا نام عاتکہ تھا۔ عاتکہ کے معنیٰ زن شریفہ(شریف عورت)، رئیسہ(سردار)، کریمہ، سراپا عطر آلود(خوشبو دار ہیں۔) تینوں قبیلہ بنی سُلَیم سے تھیں کہ جس کے نام میں ہی سلامتی اور اسلام کا مفہوم پایا جاتا ہے۔“ ان تینوں کو یہ سعادت کیوں ملی؟ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے امامِ اہلِ سنّت نے جو کچھ فرمایا ہے اس کاخلاصہ یہ ہے: کسی بھی نبی کو جو بھی آیت و کرامت ملی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم کو وہ آیت و کرامت اس سے بڑھ کر ہی ملی۔ اللہ پاک نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بغیر باپ کے کنواری و پاک دامن بی بی مریم کے پیٹ سے پیدا فرمایا اور اپنے حبیب کے لئے تین پاک
1 فتاویٰ رضویہ، 30/ 295
2 بنوسعد مکہ سے براستہ طائف شُقصان نامی گاؤں سے 15سے 20 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ یہ علاقہ سرسبزو شاداب ہے۔ کہیں کہیں زراعت بھی ممکن ہے۔ یہاں کی آب و ہوا اور موسم بہت صحت افزا ہے، حضرت حلیمہ کے گاؤں کا نام ”شَوحَطَہ“ ہے، اسے ”شُحطہ“ بھی کہا جاتا ہے۔ مکہ سے اس کا بائی روڈ فاصلہ تقریباً 153 کلومیٹر ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع