30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بچوں کو رضاعت کے لئے دیہات میں بھیج دیتے تھے۔ اس کا ایک فائدہ تو زبان کے فصیح و بلیغ ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتا، دوسرا دیہات کی خالص غذائیں بچوں کے جسموں کو مضبوط اور اعصاب کو طاقت ور کر دیتیں۔ اسی دستور کے مطابق اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی رضاعت کے لئے بھی کسی دایہ کی تلاش شروع ہوگئی۔
رضاعی مائیں:
رضاعت میں دینے سےقبل چند اور خواتین کو بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو دودھ پلانے کی سعادت ملی۔ ان میں حضرت اُمِّ ایمن رضی اللہ عنہا بھی ہیں۔ یہ اگرچہ کنیز تھیں اور آپ کو اپنے والد سے ترکے(وراثت) میں ملی تھیں، لیکن اللہ پاک نے اِنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی محبت سے مالا مال فرمایا تھا۔ آپ ان سے فرماتے: اَنْتِ اُمِّی بَعْدَ اُمِّی یعنی میری سگی ماں کے بعدآپ میری ماں ہیں۔1 پھر یہ سعادت حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا 2 کے حصے میں آئی کہ انہوں نے لگاتار چند سالوں تک یہ خدمت انجام دی۔یہ بات ذہن نشین رہے کہ جس خاتون نےبھی حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو دودھ پلانے کا شرف حاصل کیا اللہ پاک نے اسےایمان کی دولت عطا فرمائی۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ نقل
1 سیرت حلبیہ،1/154ملتقطاً
2 حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہُ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی رضاعی والدہ بھی ہیں اور صحابیہ بھی۔ ان کا تعلق قبیلہ بنو سعد سے ہے۔یہ جب بھی بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوتیں تو آپ ان کا بڑا احترام فرماتے اور تحائف بھی عطا فرماتے۔ ان کا مزار جنت البقیع شریف میں ہے۔ (ماہنامہ فیضان مدینہ، مارچ 2018، ص31 ملخصاً)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع