دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اسے خواب میں دیکھ کر حال پوچھا، جواب دیا: حال بہت برا ہے، مرنے کےبعد راحت کا کوئی لمحہ میسر نہیں ہے، البتہ اتنا ضرور ہے کہ بھتیجا سمجھ کر ولادت پر خوشی مناتے ہوئے اپنی کنیز ثویبہ کو آزاد کیا تھا، اس کا انعام یہ مل رہا ہے کہ پیر کے دن میری انگلی اور انگوٹھے کے بیچ سے پانی نکلتا رہتا ہے جو میں چوستا ہوں۔1

رضاعت کی حکمتیں:

عام مشاہدہ ہے کہ شہری زبان خالص نہیں رہ پاتی، مختلف علاقوں کے لوگ وہاں طرح طرح کی ضروریات کے لئے آتے رہتے ہیں۔ ان سے میل ملاپ اور بات چیت کی وجہ سے وہاں کےرہنے والوں کی زبان اور لب و لہجہ ضرور متاثر ہوتا ہے۔ بادشاہ عبدالملک بن مروان کےبارے میں آتا ہے کہ اسے اپنے بیٹے ولید سے بڑی محبت تھی۔ اسی وجہ سے وہ اسے دیہات میں رضاعت کے لئے بھیجنے کی ہمت نہ کر سکا اور اپنے پاس شہر میں رہنے دیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ولید بڑا ہو کر اتنی فصیح عربی نہیں بول سکتا تھا جتنی اس کا بھائی سلیمان بول لیتا تھا کیونکہ سلیمان نے دیہات میں دایہ کے ہاں پرورش پائی تھی۔2 شہرِ مکہ اپنی عظمت کی وجہ سے ویسے ہی لوگوں کے لئے مرجع اور مرکز کی حیثیت رکھتا تھا۔ وہاں قافلوں اور تاجروں کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔ ایسے ماحول میں پروان چڑھنے والے بچے کی زبان اور لب و لہجہ ضرور متأثر ہوتے ہوں گے۔ اسی لیے وہاں کےمعزز و مالدار لوگ اپنے
1 بخاری، 3/432،حدیث:5101-مواہب لدنیہ،1/78 2 سیرت حلبیہ،1/131

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن