دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

بی بی ثویبہ کا واقعہ:

ولادت کے بعد سب سے پہلے حضرت آمنہ نے اپنے نورِ نظر اور لختِ جگر کو سات دن تک دودھ پلایا۔ اس کے بعد آپ کےچچا ابولہب کی ایک کنیز بی بی ثویبہ1 نے چند دن تک یہ خدمت انجام دی۔ بی بی ثویبہ کی شہرت ایک اور وا قعے سے بھی ہے، وہ یہ کہ نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ولادت پر یہ اپنے آقا ابولہب کے پاس دوڑ کر گئیں اور اسے بھتیجے کی ولادت کی خوشخبری سنائی۔ ابولہب کو اپنے بھائی کے ہاں بیٹا پیدا ہونے پر اتنی مسرت ہوئی کہ شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے کہا: اِذْہَبِیْ! فَاَنْتِ حُرّۃٌ یعنی جاؤ! تم آزاد ہو۔2 بات آئی گئی ہوگئی، اسی بھتیجے نے چالیس سال بعد اللہ کے وحدہ لاشریک اور اپنے آخری نبی ہونے کا دعویٰ کر کے کفر و شرک کےایوانوں میں زلزلہ طاری کر دیا تو وہی چچا جس نے ولادت کی خوشی میں بی بی ثویبہ کو آزادی کا پروانہ دیا تھا آپ کا سخت مخالف ہوگیا۔ اس کی بیوی شوہر سے بھی دو ہاتھ آگے تھی۔ ان دونوں نے آپ کے خلاف محاذ بنا لیا، اللہ پاک نے ان دونوں کے عبرتناک انجام کی خبر دیتے ہوئے پوری سورۂ لہب نازل فرمائی۔ جب ابولہب مر گیا تو تقریباً سال بعد
1 بی بی ثویبہ رضی اللہُ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے پہلے حضرت حمزہ بن عبدالمطلب ہاشمی اور آپ کے بعد حضرت ابوسلمہ عبداللہ بن عبدالاسد مخزومی رضی اللہُ عنہما کو دودھ پلایا ہے۔ (الاصابہ، 8/60 )یہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سب سے پہلی رضاعی ماں ہیں۔آپ ان سے بڑی محبت فرماتے، مکہ میں ان کا خیال رکھتے اور مدینہ سے بھی ان کے لئے تحائف بھیجا کرتے تھے۔ (الکامل فی التاریخ، 1/356) ان کی وفات فتحِ خیبر کے بعد ہوئی۔ (الاستیعاب، 1/135) 2 الروض الانف ، 3/99

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن