30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا، بہت کوشش اور جستجو کے بعد اسے اتنا معلوم ہو سکا کہ اب ساسانیوں( شاہانِ فارس) میں سے اتنے لوگ بادشاہ بنیں گے جتنے مینارگرے ہیں اور جو کچھ ہونے والا ہے وہ ہو کر رہے گا۔ اس پر کسریٰ نے یہ تبصرہ کیا: ہمارے 14 بادشاہ جب تک حکومت کریں گے تب تک نہ جانے کیا کچھ ہو چکا ہو گا(اس لئے فکر کی کوئی بات نہیں)۔ مگر کہتے ہیں کہ صرف 4برس میں ان کے 10 بادشاہ گزر گئے اور باقی بھی یونہی جلد ختم ہو گئے۔1
ولادتِ مصطفیٰ میں پنہاں حکمتیں:
بارہ اسلامی مہینوں میں کچھ ماہ شروع سے ہی محترم اور مقدس شمار کئے جاتے ہیں، لیکن اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ولادت کا مہینا ان مشہور مقدس مہینوں میں سے نہیں تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عزت و شان کا تعلق کسی مہینے سے نہیں ہے، بلکہ مقامات کی طرح زمانہ بھی عزت و شرف پانے میں آپ کا محتاج ہے۔ اگر آپ کی ولادت مشہور و معززمہینوں میں سے کسی میں ہوتی تو وہم ہوتا کہ فلاں مہینے کی وجہ سے شرف اور مرتبہ ملا ہے، اسی لئے آپ کی ولادت اللہ پاک نے مشہور و محترم مہینوں کے علاوہ رکھی تاکہ آپ کی عنایت کے ذریعے اس مہینے کی عزت و عظمت ظاہر ہو۔ یہی حکمت پیر شریف کے دن پیدائش میں بھی ہے۔مزید یہ کہ جس دن میں آپ کی ولادت ہوئی، اللہ پاک نے اس میں ویسی عبادتیں نہ رکھیں جیسی جمعہ کے دن رکھیں کہ یہی وہ دن ہے جس میں حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ پاک نے اپنے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو تمام جہان کے لئے رحمت بنا کر بھیجاہے، لہٰذا یہ اسی رحمت کی جھلک ہے کہ آپ
1 دلائل النبوۃ لابی نعیم، ص80،79، رقم:82
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع