30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مروہ پہاڑی کے بیرونی گیٹ کے سامنے کچھ ہی فاصلے پر موجود ایک عمارت، جو اَب لائبریری بنا دی گئی ہے، مشہور ہے کہ یہی سیدہ آمنہ کا وہ عظیم مکان ہے جہاں آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پیدا ہوئے۔
بچہ پیدا ہوتا ہے تو عموماً طرح طرح کی گندگیوں سے آلودہ ہوتا ہے لیکن اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پاک و صاف پیدا ہوئے۔آپ کی امی جان سیدہ آمنہ کا بیان ہے:”وَلَدتُّہ نَظِیفًا مَابِہٖ قَذَرٌ یعنی میں نے انہیں صاف ستھرا جنا، ان کے ساتھ آلودہ کرنے والی کوئی چیز ذرا سی بھی نہیں تھی۔“1
برکاتِ نبوّت کا ظہور:
بالآخر مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ولادت ہو گئی۔ مشہور اور متفقہ قول یہی ہے کہ آپ کی ولادتِ باسعادت 12ربیع الاول شریف کو پیر کے دن ہوئی۔2 ولادت
1 طبقات ابن سعد، 1/82
2 السیرۃ النبویۃلابن ہشام، ص66 -فتاویٰ رضویہ، 26/411
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع