دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
ایسی نسیمِ سحر (صبح کی ٹھنڈی ہوا)چلی جس کا ہر ہر جھونکا مہک سے رچا بسا تھا۔ اس صبح ایسی بادِ بہار (بہار کی ٹھنڈی ہوا) چلی جس کی تھپکیوں سے کائنات کے تمام بے قراروں کو قرار آ گیا۔ اس صبح ایسی چاندنی ہوئی جس نے صحرائے حیات(زندگی کےصحرا) کے اِک اِک مسافر کو ٹھنڈک، راحت اور سکون کی لذتوں سے سرشار کر دیا۔ اس صبح کرم کی ایسی گھٹا اٹھی جس نے ہر ویران سرزمین کو سیراب و شاداب کر دیا۔ اس صبح ایسی شبنم پڑی جس کی نمی کائنات کے پتے پتے کے لئے آبِ حیات ثابت ہوئی۔

ولادتِ مصطفیٰ:

یوں تو رات اپنے ساتھ ظلمت اور تاریکی لاتی ہے مگر یہ ایسی رات تھی جو اپنے دامن میں اتنے انوار و تجلیات لائی جن کی چمک دمک سے عالم کا گوشہ گوشہ روشن ہو گیا۔ جس سہانی اور دل افروز ساعت میں طیبہ کا چاند چمکا اس وقت ایسی روشنی پھیلی کہ سیدہ آمنہ کے مکان کا کونہ کونہ جگمگ جگمگ کرنے لگا۔ خود فرماتی ہیں: جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم ظاہر ہوئے تو ان کے ساتھ ایسا نور چمکا کہ جس سے مشرق و مغرب روشن ہو گئے۔1 انوار و تجلیات کی اس بارش کی بدولت سیدہ آمنہ کا مشاہدہ اور ان کی بصارت اتنی وسیع ہو گئی کہ انہیں شام کے محلات نظر آنے لگے۔2
1 طبقات ابن سعد، 1/81 2 سیرت حلبیہ، 1/71

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن