30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمایا کہ شعبہ سیرتِ مصطفیٰ کے تحت ”کنز المدارس بورڈ“ کے طلبہ کیلئے سیرتِ طیبہ پر ایک اور کتاب تصنیف کی جائے؛ جو کتاب ”آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری سیرت“ کی تفصیل ہو۔ چنانچہ ان کی خواہش کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کام شروع کر دیا گیا اور اسی کے نتیجے میں یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ اور شعبہ سیرتِ مصطفیٰ کے ذمہ دار مولانا محمد حامد سراج عطاری مدنی صاحب نے یہ کتاب تصنیف کرنے کی سعادت پائی۔ ”شعبہ سیرتِ مصطفی“ کے رکن مولانا عبدالجبار عطاری مدنی صاحب دیگر تمام مراحل کی دیکھ بھال اور کتاب کوتکمیل تک لے جانے کے ذمہ دار مقرر ہوئے۔ انہیں مولانا سید دلدار عطاری مدنی صاحب، مولانا بلال رضا عطاری مدنی صاحب اور مولانا مدثر عطاری مدنی صاحب کا تعاون حاصل رہا۔ مولانا احمد امین عطاری مدنی صاحب اور مولانا احمد رضا عطاری مدنی صاحب بھی کچھ کاموں میں شریک ہوئے۔ مولانا محمد امجد خان عطاری مدنی صاحب نے فائنل پروف ریڈنگ کرکے اس کام میں اپنا حصہ ملایا۔ کتاب میں ہونے والے کاموں کی تفصیل درجِ ذیل ہے:
*پہلے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سیرتِ طیبہ کو تسلسل سے تحریر کیا گیا ہے۔ بعد میں قارئین کی آسانی کیلئے سیرتِ طیبہ کو18 ابواب میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 15 ابواب میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیدائش سے رحلت تک کی سیرت کا بیان ہے۔ ماسوا ابواب میں کتاب کا پہلا باب زمانۂ جاہلیت کے بیان پر ہے، دوسرا باب مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے آباءو اجداد کے مختصر ذکر پر مشتمل ہے، جبکہ آخری(اٹھارویں) باب میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے کاتبین، مؤذن، خدمت گزاروں اور راز داروں سمیت آپ کی غذاؤں، سواریوں وغیرہ سے متعلق معلومات پیش کی گئی ہیں۔
*بنیادی طور پر یہ کتاب ”آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری سیرت“ کی تفصیل ہے۔ سیرت کے وہ مباحث جو اس میں خلاصتاً بیان کئے گئے ہیں،یہاں قدرے تفصیل سے مذکور ہیں، جبکہ وہ مباحث جو وہاں بیان نہیں ہوئے، یہاں خلاصتاً ذکر کیے گئے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع