30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نورِ مصطفیٰ کےمنتقل ہونے کا سال:
مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا نورِ مبارک جس سال حضرت عبد اللہ سے حضرت آمنہ کے بطنِ اطہر میں تشریف لایا، اس سال کا نام سَنَۃُ الفَتْحِ وَالاِبْتِہَاج ( یعنی شادمانی اور کامرانی کا سال) پڑ گیا۔ وجہ یہ ہے کہ پہلے قریش سخت قحط اور تنگ دستی کا شکار تھے، مگر اس سال زمین ہری بھری ہوگئی، درختوں میں خوب پھل لگا اور قریش پر ہر طرف سے خوشحالی کی بارش ہونے لگی۔1 حضرت آمنہ کا یہ حمل اس طرح نہیں تھا جس طرح عموماً ہوتا ہے، بلکہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے یہ حمل سب سے انوکھا اور نرالا تھا۔ خود سیدہ آمنہ فرماتی ہیں: مجھے اپنے حمل کا پتا ہی نہ چلا، کیونکہ مجھے نہ تو کوئی بوجھ محسوس ہوا اور نہ ہی حاملہ عورتوں کی طرح مختلف چیزیں کھانے کی خواہش ہوئی، بلکہ ایک دن، میں سونے ا ور جاگنے کی کیفیت میں تھی جب ایک غیبی ہستی نے آکر مجھے یہ بشارت دی: اے آمنہ! تجھے پتا ہےکہ تُو تمام مخلوق کےسردار کےساتھ حاملہ ہوگئی ہے۔2 اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنی والدہ ماجدہ کے پیٹ شریف میں پورے نو ماہ تشریف فرما رہے۔3
ولادتِ مصطفیٰ کی برکتیں:
نورِ مصطفیٰ کے ماں کے پیٹ میں منتقل ہوتے ہی دنیا بھر میں عجائبات کا ظہور ہونے
1 سیرت حلبیہ، 1/72
2 سیرت حلبیہ، 1/69
3 جامع الآثار فی مولد النبی المختار، 2/ 715
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع