دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
شہزادےکی عظمت و شان کا علم نہ تھا لیکن ملائکہ جانتے تھے۔ انہوں نے اس بات کو محسوس کیا اور بارگاہ ِالٰہی میں عرض کی: اے مالک و مَولا!تیرےحبیب کے وا لد فوت ہو گئے اور وہ اکیلے رہ گئے! ربِّ کریم نے جو جواب عطا فرمایا وہ عظمتِ مصطفیٰ کے نئے پہلو سامنے لاتا ہے، ارشاد ہوا: میں خود اپنے محبوب کا محافظ و مددگار ہوں۔ ایک روایت میں ہے کہ اللہ پاک نے فرمایا: میں خود اپنےمحبوب کی تربیت کا ذمہ دار ہوں، میں خود اپنے محبوب کا معین و مددگار ہوں اور میں ہی اس کا را زق ہوں، تم بس میرے محبوب پر درود پڑھو اور ان کے نام سے برکتیں حاصل کرو۔ 1 حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے والدِ گرامی ان کی ولادت سے پہلے ہی دنیا سے تشریف لے گئے، اس کی کیا حکمت ہے؟ آپ نے جواب دیا: (1)اس حکمت سے کہ نبی صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم پر مخلوق میں سے کسی کے وہ حقوق نہ ہوں جو بالغ ہونے کے بعد ثابت ہوتے ہیں،اسی لیے جب ان کی عمر چھ سال کی تھی تو ان کی والدہ بھی دنیا سے چلی گئیں۔ (2)ایک حکمت یہ بھی ہے کہ پتا چل جائے کہ عزت والا وہی ہے جسے اللہ پاک خود عزت عطا فرمائے۔ (3)یہ وجہ بھی ہے کہ آپ کی عزت آباءو اجداد اور مال و دولت کی وجہ سے نہیں بلکہ آپ کی قوت و طاقت رب کی عطا سے ہے۔ (4) ایک حکمت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ جب آپ نے خود ایسے دن دیکھ لیے (اور یتیموں کے درد سے آشنا ہو گئے ) تو فقیروں اور یتیموں پر بھر پور رحم فرمائیں گے۔2
1 السیرۃ النبویۃ لدحلان، 1/44 2 السیرۃ النبویۃ لدحلان، 1/44

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن