دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

ہدیۂ قارئین

رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سیرتِ طیبہ ہر مسلمان کیلئے اہم ہے۔ قرآنِ کریم کے بعد رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سیرت ہی مسلمانوں کیلئے سب سے اہم مصدر و مرجع ہے۔ قرآنِ کریم مہد سے لحد تک زندگی گزارنے کے احکامات کا مجموعہ ہے جبکہ سیرتِ طیبہ اس مجموعے کی عملی تصویر کا نام ہے۔ اللہ پاک نے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ایسی حیات عطا فرمائی کہ اس میں زندگی کی ہر جہت اور ہر پہلو سےمتعلق راہ نمائی موجود ہے۔ سیرتِ طیبہ کی اِسی وُسعت اور ہمہ گیریت کے سبب قرآنِ کریم میں اسے ”اُسوۂ حسنہ“ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سیرتِ طیبہ کی ضرورت کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کےتصنیفی و تحقیقی ادارے المدینۃ العلمیہ(Islamic Research Center) میں رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی زِید مَجدُہ نے اکتوبر 2020 میں ”شعبہ سیرتِ مصطفیٰ“1 قائم فرمایا۔ اس شعبے کی پہلی کاوش”آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری سیرت“2 تھی۔ طلبہ کو سیرتِ طیبہ کی بنیادی باتوں سے روشناس کرانے کیلئے”کنزالمدارس بورڈ پاکستان“ نے اس کتاب کو نصاب کا حصہ بنایا۔ بعد ازاں المدینۃ العلمیہ کے نگران، رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی زِید مَجدُہ نے حکم
1 اس شعبے کے تحت ”سیرتِ مصطفیٰ“ پر تفصیلی ریسرچ کی گئی ہے۔ سب سے پہلے سیرت پر کام کرنے والے اداروں کا وزٹ کیا گیا، ان کا کام دیکھا گیا اور سیرت پر شائع ہونے والے (اردو، عربی)لٹریچر کا حتی المقدور جائزہ لیا گیا۔ اسی دوران سیرت کے موضوع پر تقریباً پانچ ہزار کتابیں جمع کی گئیں۔ ان کتابوں کو عنوانا ت کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا تاکہ مستقبل میں استفادہ کرنے میں آسانی ہو۔ اب اس شعبے کے تحت سیرتِ طیبہ کے کئی منصوبوں پر تحریری کام جاری ہے۔ 2 ”آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری سیرت“کتاب نے وفاقی وزارتِ مذہبی امور(پاکستان) کی جانب سے کتبِ سیرت کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ اردو زبان میں اب تک اس کی تقریباً ایک لاکھ سے زائد کاپیاں شائع ہو چکی ہیں۔ہندی، سندھی، پشتو، انگریزی اور ترکش زبانوں میں کتاب کا ترجمہ ہو چکا ہے جبکہ کتاب کا عربی ترجمہ اسلامی کتابوں کے بین الاقوامی اشاعتی ادارے ”دارالکتب العلمیہ (بیروت)“ سے شائع بھی ہو چکا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن