30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نور درخشاں(چمکتا) تھا، جو دیکھتا فدا ہو جاتا۔ قیصر نے ان کے اوصاف انجیل میں پڑھے تھے ، یوں اپنی شہزادی کا پیغامِ نکاح بھیجا مگر اِنہوں نے منع کر دیا۔1 اِنہی کے دور میں عبدِ مناف اور عبدالدار کی اولادوں میں چھ منصبوں پر اختلاف ہوگیا، قریش دو حصوں میں بٹ گئے۔ مصالحت کے بعد یہ طے پایا کہ رفادہ، سقایہ اور قیادہ کے منصب عبد مناف ا ور حجابہ و لواء کے منصب عبد الدار کے پاس رہیں گے۔ جبکہ دار الندوہ دونوں میں مشترک ہو گا۔ اسی تقسیم کے تحت رفادہ اور سقایہ کے منصب حضرت ہاشم کے پاس تھے۔ آپ نے گرمیوں میں شام اور سردیوں میں یمن کے دوسفروں کا آغاز کیا۔
ایک دفعہ شام کی طرف سفر کرتے ہوئے راستے میں آپ نے مدینہ شریف ( اُس وقت کے یثرب) میں قیام کیا۔ قبیلہ خزرج کے سردار عمرو بن زید کے ہا ں مہمان بنے، عمرو نے اپنی پیاری بیٹی سلمیٰ کا نکاح ان سے اس وعدے پر کیا کہ جب یہ امید سے ہوں گی تو انہیں میرے گھر لانا ہوگا، تاکہ پہلے بچے کی ولادت ننھیال میں ہو۔ یہ نکاح کے بعد شام گئے، واپسی پر زوجہ کو لیتے ہوئے مکہ شریف آ گئے۔ جب زوجہ امید سے ہوئیں تو وعدے کے مطابق انہیں مدینہ پاک چھوڑ کر خود تجارتی سفر پر شام چلے گئے، مدینہ شریف میں ان کے بیٹے کی ولادت ہوئی، اس کا نام شیبۃ الحمد رکھا گیا،جو بعد میں عبدالمطلب کے لقب سے مشہور ہوئے۔ حضرتِ ہاشم تجارتی قافلے کے ہمراہ جب غزہ2 پہنچے تو بیمارہو گئے، ایسے بیمار ہوئے کہ وہیں پر راہیِ ملکِ بقا
1 سبل الہدیٰ والرشاد، 1/268تا 270- السیرۃ النبویۃ لدحلان، 1/27، 28
2 غزہ(Gaza) فلسطین میں عسقلان کی مغربی جانب ایک شہر ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم کا ارشاد ہے: ”طُوبٰي لِمَنْ أَسْكَنَهُ اللهُ إِحْدَى العَرُوْسَيْنِ عَسْقلانَ وغزةَ “ ترجمہ :شادمانی ہے اسے جسے اللہ پاک دو دلہنوں عسقلان یا غزہ میں سے ایک میں بسائے۔ (مسندالفردوس، 2/47،حدیث:3753) یہ شہر دورِ فاروق اعظم میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر فتح ہوا تھا۔ (آثار البلاد واخبار العباد، ص227)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع