دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
وسلم کا نور ان کے چہرے سے چمکتا تھا، یہ اپنے عظیم وا لد کے بہترین جانشین ثابت ہوئے۔ انہوں نے کئی بادشاہوں سے اہلِ مکہ کے لئے تجارتی قافلوں کے پرمٹ حاصل کئے تاکہ کاروبار کا دائرہ وسیع ہو۔ ان کے چار بیٹے ہوئے : (1)ہاشم، (2)عبدِ شمس،(3) نَوفل ا ور (4)مطلب۔1 حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا نسب عبد شمس کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے مل جاتاہے۔

حضرتِ ہاشم:

ان کی والدہ عاتکہ بنت مُرہ ہیں۔2 ان کا اصل نام عمرو یا عمر، کنیت ابوالبطحا، لقب سید البطحا اور ہاشم تھا۔ آپ کو ہاشم یوں کہتے ہیں کہ ایک دفعہ مکہ شریف میں شدید قحط پڑا، فاقوں تک نوبت پہنچ گئی، یہ شام گئے اور وہاں سے آٹا خرید کر اونٹوں پر لاد کر حج کے ایام میں مکہ شریف آئے، قطار در قطار اونٹ ذبح ہوتے رہے اور ان کا شوربے والا سالن تیار ہوا، روٹیاں پکائی گئیں اور انہیں توڑ توڑ کر سالن میں ڈالا گیا۔ جب کھانا تیار ہو گیا تو دسترخوان بچھا کر خاص و عام سب کو کھانے کی دعوت دی، سب نے پیٹ بھر کر کھایا، اس کھانے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ لوگ خود کفیل(اپنے خرچے خود اٹھانے کے قابل) ہو گئے۔ اسی وجہ سےآپ کو ہاشم کہتے ہیں کہ ہاشم کامعنیٰ ہے، روٹیاں توڑ توڑ کر شوربے میں ملانے والا۔ یہ حُسنِ سلوک کے پیکر، بڑے حسین و جمیل اور ذہین و فطین تھے۔ یہ مالدار بھی تھے اور سخی بھی، ان کے جودو کرم کا بادل ہر وقت برستا رہتا،تنگی ہوتی یا آسانی ان کا دسترخوانِ کرم مہمانوں کے لئے بچھا رہتا۔ ان کے چہرے سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا
1 سبل الہدیٰ والرشاد، 1/269ماخوذاً 2 طبقاتِ ابن سعد، 1/53

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن