دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
(2)یَقَظَہ اور(3) تَیم۔ آخر الذکر (تیم) بنو تیم کے جد امجد ہیں۔جو حضرت ابوبکر صدّیق اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہما کا قبیلہ ہے۔ یقظہ بنو مخزوم کے جد امجد ہیں۔1

حضرت کِلاب:

ان کی والدہ کا نام ہند بنتِ سُریْر کِنَانی ہے۔ ان کی کنیت ابوزُہْرَہ اور نام حکیم یا عُروہ ہے۔ کثرت سے شکار کھیلنے کی وجہ سے کِلاب کے لقب سے مشہور ہوئے۔2 یہ اپنے وا لد اور دادا کی طرح اہلِ عرب میں شرف و عزت میں بے مثال تھے۔ عربی مہینوں کے جو نام رائج ہیں انہی کے رکھے ہوئے ہیں۔3 ان کی اولاد میں دو بیٹے تھے: (1)قُصَیّ اور(2) زُہْرَہ ۔ زہرہ بنو زہرہ کے جدِامجد ہیں۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی والدہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے خاندان کا نسب انہی سے ملتا ہے۔4

حضرتِ قُصَیّ:

ان کی والدہ فاطمہ بنت سعد ہیں۔ ان کا اصل نام زید اور کنیت ابو مغیرہ ہے۔ قصی کے معانی دُور، بچھڑا ہوا اور غریب الوطن ہیں۔ آپ کا یہ نام اس لئے مشہور ہوا کہ آپ کے والد کی وفات کے بعد آپ کی والدہ نے مکہ سے باہر کے ایک شخص سے نکاح کر لیا، ان کی عمر اس وقت کم تھی تو وہ انہیں بھی اپنے ساتھ اپنے علاقے میں لے گیا اور پھر کچھ عرصہ بعد آپ مکہ شریف واپس آ گئے، یوں بچپن کا کچھ عرصہ وطن سے باہر گزارنے کی وجہ سے آپ قصی کے
1 سبل الہدیٰ والرشاد، 1/278 2 طبقات ابن سعد، 1/54 3 نہایۃ الارب فی فنون الادب ،1/149 4 السیرۃ النبویۃ لابن ہشام، ص48

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن