30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ودانائی اور حلم و بردباری عطا فرمائی تھی، ایسے حکیم تھے کہ ان کے جملےبچپن سے ہی ضرب المثل (کہاوت) بن جایا کرتے تھے۔ 1 ان کے سات بیٹوں میں سب سے بڑے کعب ہیں۔ 2
حضرتِ کعب:
ان کی والدہ کا نام ماوِیّہ بنتِ کعب ہے۔3 یہ جمعہ کے دن اپنی قوم کو خطبہ دیا کرتے، ان کا خطبہ خوبصورت الفاظ کا نگینہ اور وعظ و نصیحت کا خزینہ ہوتا تھا۔ انہوں نے ہی سب سے پہلے خطبے میں” اَمَّا بَعْد “ کہا۔اہلِ عرب ان کی بڑی عزت کرتے تھے۔ یہ کعبہ شریف میں مصروفِ نماز تھے جب دشمن نے حملہ کر دیا،لیکن انہوں نے ثابت قدمی سے نماز جاری رکھی اور اسی روز جامِ شہادت نوش فرمایا۔ اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مبعوث ہونے اور ان کی شہادت میں 560 سال کا فاصلہ ہے۔4امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کا نسب انہی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے نسب پاک میں مل جاتا ہے۔5 ان کے تین بیٹےتھے:(1) مُرہ، (2) عَدی اور (3)ہُصَیْص ۔6
حضرتِ مُرَّہ:
ان کی والدہ مَخشِیّہ بنتِ شَیبان کنانی ہیں۔7ان کی اولاد میں تین بیٹے تھے: (1) کِلاب
1 سبل الہدیٰ والرشاد، 1/279، 280
2 السیرۃ النبویۃ لابن ہشام، ص42
3 طبقاتِ ابن سعد، 1/54
4 سبل الہدیٰ والرشاد، 1/278، 279- السیرۃ النبویۃ لدحلان، 1/19
5 فیضانِ فاروقِ اعظم، 1/37
6 السیرۃ النبویۃ لابن ہشام، ص45
7 طبقات ِابن سعد،1/54
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع