دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
ہے کہ عرفہ کے دن میں نے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں دودھ کا ایک پیالہ بھیجا تو آپ نے نوش فرما لیا۔ (بخاری، 1/555 ، 556،حدیث:1661ملتقطا) کچی لسی: حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس پانی ملا ہوا دودھ لایا گیا تو آپ نےاسےنوش فرمایا۔(بخاری،3/588، حدیث:5612ملتقطا) شہد: حضرت عائشہ صدِّیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میٹھی چیز اور شہد پسندفرماتے تھے۔ (بخاری، 4/17، حدیث:5682)

رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بعض سواریاں1

بعض گھوڑے

سَکْب:نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰ لہٖ وسلم نے یہ گھوڑا بنو فَزارہ کے ایک شخص سے دس اَوْقِیہ میں خریدا تھا ،غزوۂ اُحُد میں اسی پر سوار ہو کر شرکت فرمائی تھی۔ سَبْحَۃ: نبی کریم صلی ا للہ علیہ واٰ لہٖ وسلم نے یہ گھوڑی ایک اَعْرابی سے خریدی تھی۔ لِزَاز: نبی کریم صلی ا للہ علیہ واٰ لہٖ وسلم کو یہ گھوڑا مُقَوْقِس(والئ مصر) نے تحفے میں دیا تھا۔ آپ اسے سیاہ رنگت کی وجہ سے پسند فرماتے تھے۔ المُرْتَجِز : نبی کریم صلی ا للہ علیہ واٰ لہٖ وسلم نے یہ گھوڑا ایک شخص سے خریدا تھا۔ اسی سودے پر حضرتِ خُزیمہ نے گواہی دی تھی اور آپ نے ان کی شہادت کو دو مردوں کی گواہی کے برا بر قرار دیا تھا۔
1 رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بعض سواریوں کا تعارف ”ماہنامہ فیضان مدینہ(دسمبر2018 ) اور سبل الہدیٰ والرشاد ، 7/396تا 429“ سے لیا گیا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن