30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کلیجی:حضرت بلال رضی اللہ عنہ نےایک اونٹ ذبح کیا اور اس کی کلیجی اور کوہان کو رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لیے بھونا۔ (مسلم، ص774، حدیث:4678)
ستو: حضرت سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے: رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ایک دفعہ ستو بھگونے کا حکم دیا، پھر وہ ستو آپ نے بھی کھائے اور ہم نے بھی کھائے۔ (بخاری، 1/93، حدیث:209 ملخصاً و ملتقطا)
بعض پھل
انگور: حضرتِ ابنِ عبّاس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے: میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کے لئے گیا تو دیکھا کہ آپ انگور تناول فرما رہے تھے۔(معجم کبیر، 12/115،حدیث: 12727)
خربوزہ : حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم خربوزے کو تر کھجوروں کے ساتھ تنا ول فرماتے ا ور ا رشاد فرماتے کہ خربوزے کی ٹھنڈک کھجور کی گرمی کو ختم کر دےگی۔ (سبل الہدٰی والرشاد، 7/209)
کھجور: حضرت عبدا للہ بن جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو دیکھا کہ وہ کھجور کے ساتھ کھیرا اور ککڑی کھا رہے تھے۔ ( مسلم ، ص 1130، حدیث :2043)
تربوز: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبیِّ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تربوز کو ترکھجور کے ساتھ تناول فرمایا کرتے تھے۔ (ترمذی ، 3 / 332 ، حدیث : 1850 )
بعض مشروبات
ٹھنڈا پانی : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی ا للہ علیہ واٰ لہٖ وسلم کومحبوب ترین شربت ٹھنڈا میٹھا تھا۔
(ترمذی،3/356،حدیث: 1902)
دودھ: حضرت اُ مّ الفضل رضی اللہ عنہا کا بیان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع